Feature Top (Full Width)

Wednesday, 10 September 2014

صحافیوں پر جھوٹی ایف آئی آر اور گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں ملک ذوالفقار مکول ایڈوکیٹ

راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صحافیوں پر جھوٹی ایف آئی آر اور گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں ،سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک ذوالفقار مکول ایڈوکیٹ ۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر ملک ذوالفقار مکول نے ڈیرہ غازیخان میں روزنامہ اوصاف کے بیوروچیف محمد حسین آزاد اور کرائم رپورٹر غلام مصطفی لاشاری پر جھوٹی ایف آئی آر اور گرفتاری کے خلاف شدید مذمت کی اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر کسی بھی قسم کا ظلم اور جبر اور انتقامی کاروائی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ سابق نائب صدر بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ صحافیوں پر جب بھی تشدد کیا گیا یا کسی بھی قسم کی انتقامی کاروائی کی گئی تو وکلاء برادری ہمیشہ اُن کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers