Feature Top (Full Width)

Wednesday, 17 September 2014

لاہور میں نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ کے گھر پر فائرنگ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں منیراحمدناصر

راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)لاہور میں نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ کے گھر پر فائرنگ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں جرنلسٹ ویلفئرسوسائٹی راجن پور کا مذمتی اجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ روز لاہور میں نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر میاں اعجاز کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئرصحافی منیراحمدناصرنے کہا کہ میاں اعجازکے گھر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے حکومت صحافیوں کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدمات کرے سینئرصحافی کنورافتخار عالم اورمحمد عامر نوازنے کہا کہ صحافی اپنی جان پر کھیل کر معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کی نشاندہی کرتا ہے مگر افسوس حکومت کی طرف سے کسی قسم کا تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو سکے اجلاس میں ،طارق اقبال کیانی،محمدارشدلاکھا،راناعبدالمجید،ملک فیصل اقبال ،رانا یوسف علی ،رانا کفیل احمد،عبدالرؤف کہیری و دیگر ممبران کی کثیر تعداد شریک تھی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers