Feature Top (Full Width)

Sunday, 14 September 2014

مختلف فلڈ حفاظتی بندوں کا معائنہ کیاغازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے مختلف فلڈ حفاظتی بندوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او صاحب نے کہا کہ دریائی علاقوں میں بسنے والے لوگ ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے حفاظتی مقامات کی طرف روانہ ہو جائیں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے ریلیف کیمپس میں آ جائیں، وہاں ہر قسم کی سہولت دی جائے گی۔ اس موقع پر ملک سیف الرحمان نے کہا کہ ایک دوروز میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح تقریباََ تین سے چار فٹ بلند ہو جائے گی۔ ممکنہ سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھاری مشینری حفاظتی بندوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹ سونترہ بند، مشوری بند، فخر بند، مرغائی، عمرکوٹ اور روجھان میں حفاظتی بندوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور متعلقہ آفیسران کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ ریلیف کیمپس بھی قائم کر دئیے گئے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers