راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) قصبہ مرغائی کے شہری پر تشدد کا الزام ،چوکی
مرغائی کے شیر جوانوں کے خلاف تاحال کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی
ڈائریکٹر چیف منسٹر کمپلینٹ سیل پنجاب کا حکم بھی ہوا میں اُڑا دیا ،شہری
تاحال انصاف کا منتظر تفصیلات کے مطابق امداد احمد الیکٹریشن پرتین ماہ قبل
چوکی مرغائی کے شیر جوانوں نے دھاوا بول کر نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا
بلکہ چوبیس گھنٹے چوکی کے اندر محبوس رکھا جسے سیاسی شخصیت کی مداخلت کے
بعد رہائی ملی شہری نے ڈی پی او کو درخواست گذاری مگر کوئی کاروائی نہ ہوئی
اب وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے قائم کردہ شکایت سیل سے رجوع کیا
ڈائریکٹر چیف منسٹر کمپلینٹ سیل پنجاب کی طرف انصاف فراہم کرنے اور پولیس
اہلکاروں کے خلاف واضح حکم کے باوجود کئی روز گذرنے کے بعد بھی کوئی
کاروائی نہ ہوئی شہری امداد حسین نے صحافیوں کو بتلایا کہ وہ انصاف کے حصول
کیلئے جگہ جگہ پہنچا مگر اُسے انصاف نہ ملا شہری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ
آف پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے فوری طورپر انصاف کی فراہمی
کاکا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment