راجن
پور (کرائم رپورٹر ) حکومت پنجاب ڈینگی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے
کار لا رہی ہے۔ ڈینگی بخار ایک موزی مرض ہے مگر علاج ممکن ہے اس سے بچنے کے
لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ یہ باتیں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظہر
حسین گشکوری نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں ڈینگی سے آگاہی بارے
منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر پرنسپل مسز شاہینہ ناز ،
سٹاف کالج اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ
گرلز ڈگری کالج راجن پور مسز شاہینہ ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے
کالج اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ ڈینگی کی افزائش ممکن
نہ ہو۔گھروں میں کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔
0 comments:
Post a Comment