راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈینگی بخار ایک جان لیوا مرض ہے لیکن بچاؤ آسان ہے
اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔ ڈینگی مرض کے لیئے آگاہی بہت
ضروری ہے۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ صحت نے ڈینگی سے متعلق سیمنار اور
واک کا اہتمام کیا اور اس موقع پر ڈاکٹر صدیق ای ڈی او صحت ،ڈاکٹر عبداللہ
ڈی ایچ او ،ڈاکٹر امجد شاہ ایم ایس ،پولیو کنٹرول افسر محسن وٹو ڈاکٹر
وحید علی،ڈاکٹر محبت علی نے خطاب کیا ۔مقررین نے کہا کہ ڈینگی ایک قابل
علاج مرض ہے اس کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایک
خطرناک سے پھیلتا ہے یہ غرو ب آفتاب اور طلوع آفتاب کے وقت حملہ کرتا ہے
زیادہ تر صاف پانی پر پرورش پاتا ہے۔ ڈینگی بخار کے مریضوں کو فوری طورپر
ہسپتال داخل کیا جا ئے
0 comments:
Post a Comment