Feature Top (Full Width)

Wednesday, 17 September 2014

سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے خشک راشن ،پکا پکایا کھانا کی تقسیم کا عمل جاری ہےغازی امان اللہ

راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے خشک راشن ،پکا پکایا کھانا کی تقسیم کا عمل جاری ہے اس وقت ریلیف کیمپوں میں 1915متاثرین مقیم ہیں اور ریلیف کیمپ میں موجود بچوں کو دودھ،بسکٹ اور کھیلونے بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔کوٹ مٹھن ریلیف کیمپ میں بچوں کی تعلیم کے لئے سکول کا انتظام بھی کر دیا گیا ہے یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے سیلاب متاثرین کے کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر اے ڈی سی محمد ارشد گوپانگ، پولیٹیکل اسسٹنٹ صفی اللہ گوندل ، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمٰن ، ای سی راجن پور چوہدری محمد مختار اور ڈپٹی ڈی او زراعت ملک غلام شبیر بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ ریلیف کے کاموں کو مزید تیز کیا جائے جہاں پر ٹینٹ کی ضرورت ہے وہاں فوری طور خیمے فراہم کئے جائیں۔ڈی سی او نے بتایا کہ تازہ ترین صورت حال کے مطابق آج تقریباً چار لاکھ ،پچاس ہزار کیوسک پانی کا ریلا ہیڈ پنجند سے گزر رہا ہے۔ضلع راجن پو رکے حفاظتی بندوں کوبر وقت مضبوط کر کے لوگوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت نے کیمپوں مقیم متاثرین میں خشک راشن تقسیم کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ریلیف کیمپوں پر جانوروں کے لئے بھوسہ اور سبز چارہ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔بعد ازاں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ اپنی ٹیم کے ہمراہ پانی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے حفاظتی بندوں کابھی معائنہ کیا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers