Feature Top (Full Width)

Tuesday, 9 September 2014

راجن پور میں لیبر کالونی کے قیام کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں جہاں مزدوروں کو مفت پلاٹ دیئے جا ئیں گے

راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) راجن پور میں لیبر کالونی کے قیام کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں جہاں مزدوروں کو مفت پلاٹ دیئے جا ئیں گے ۔ تمام فیکٹریاں ، پیٹرول پمپ،آڑھیتیں اور دیگر تمام بڑے کاروباری ادارے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیئے فیکٹریز ایکٹ 1934پر سختی سے عمل کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ لیبر افسر ناصرخان مزاری نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مزدوروں کی حالت بہتر کرنے کے لیئے مفید منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے ضلع بھر کے پیٹرول پمپس مالکان کو ہدایت کی کہ وہ ہر سال اپنے پمپس کے تمام نوزل باقاعدگی سے محکمہ لیبر سے پاس کرا ئیں ورنہ ان کے چا لان کر کے عدالتوں کو بھیج دیئے جا ئیں گے ۔ انہوں نے تمام کاروباری اداروں اور فیکٹریز مالکان سے کہا ہے کہ و ہ قانون کے مطابق کم از کم معاوضہ کے قانون پر عمل کریں۔ جس کے لیئے جلد انسپکشن شروع کی جا رہی ہے۔ انہو ں نے مزید کہا ہے کہ 1991ایکٹ کے تحت چائلڈ لیبر کے قانون پر عمل درآمد کے سلسلے میں بھی چیکنگ کی جارہی ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers