Feature Top (Full Width)

Wednesday, 24 September 2014

۔ہنر مند خواتین اپنی صلاحیتیوں کو بڑھا کر دوسروں کو بھی ہنر سیکھائیں اور معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے ڈاکٹر شکیل پتافی

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )خواتین کو ہنرمند بنا کر محکمہ سوشل ویلفیئر /صنعت زار انقلابی تبدیلی لا سکتا ہے ۔ہنر مند خواتین اپنی صلاحیتیوں کو بڑھا کر دوسروں کو بھی ہنر سیکھائیں اور معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے۔یہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے صنعت زار میں ٹریننگ حاصل کرنی والی خواتین میں سلائی مشینیں اور اسناد تقسیم کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ،پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی ،ڈی او سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد، سپرینٹنڈنٹ صبا زہرا،منیجر صنعت زار نادیہ نواز ،این ار ایس پی کی پروگرام آفیسر حسینہ بلوچ نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ آج خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین نے ہنر سیکھنا شروع کر دیا ہے۔کیو نکہ یہ ضلع پسماندہ تھا اب سوچ تبدیل ہو چکی ہے اور یہ تبدیلی تعلیم کے ذریعے آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی ترقی کے لئے ضلعی انتظامیاں اپنی بھر پور توجہ دے رہی ہے۔اس موقع پر منیجر صنعت زار نادیہ نواز نے بتایا کہ یہ ٹریننگ 46خواتین کو چار ماہ میں مکمل کرائی گئی ہے اور اس ٹریننگ کے ساتھ ساتھ ان کو اعزازیہ بھی دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید خواتین کی ترقی میں صنعت زار اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers