راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ممکنہ سیلاب کے خطراؤ سے بچاؤ کے لئے اور لوگوں کی جان
و مال کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔تمام متعلقہ افسران
اپنی ڈیوٹی قومی جذبے کے ساتھ سر انجام دیں۔یہ باتیں ڈی سی اوراجن پور غازی
امان اللہ نے متوقع سیلاب کے صورت میں قبل از وقت انتظامات کی حوالے سے
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر آرمی کے کیپٹن محمد بن طارق ،اے
ڈی سی ارشد گوپانگ،اسسٹنٹ کمشنر روجھان و راجن پور ،پولیٹکل اسسٹنٹ صفی
اللہ گوندل،ای ڈی اوزومحکمہ انہار کے افسران اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت
کی ۔ای ڈی سی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام
انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔فلڈ وارنگ کے ذریعے لوگوں کوآگاہ کیا جا رہا
ہے۔سیلابی علاقوں میں رلیف کمپ، میڈیسن اور متعلقہ افسران کی ڈیوٹیاں لگا
دی گئی ہیں۔ مرکزی فلڈ کنٹرول روم ڈی سی او آفس میں قائم کر دیا گیا
ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی مدد کے لئے آرمی کے جواں بھی پہنچ چکے ہیں۔ڈی
سی او نے محکمہ انہار اورمتعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حفاظتی بندوں کی دن
رات نگرانی کی جائے اگر کوئی مسلہ در پیش ہو تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس لایا
جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ سیلابی ریلا 13اور14ستمبر کو کوٹ مٹھن کے
نزدیک دریائے سندھ سے گزر ے گا۔
0 comments:
Post a Comment