Feature Top (Full Width)

Wednesday, 10 September 2014

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں غازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈسٹر کٹ کوارڈینیشن آ فیسر راجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں تمام فلڈ بندوں پر ہنگامی بنیادوں پربھاری مشینری کے ذریعے دن رات کام جاری ہے فلڈ ریلیف قائم کر دئیے گئے ہیں جبکہ تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں ممکنہ سیلاب سے پہلے اور بعد کے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی اس موقع پر اے ڈی سی سمیت ضلعی افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 9ریلیف کیمپ قائم کر کے محکمہ ہیلتھ ،ریونیو،ایجو کیشن ،سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکاران و افسران تعینات کر دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کمیونیکیشن سسٹم قائم کر دیا گیا ہے تمام قسم کی مشینری تیار ہے اور فرنٹ لا ئن محکمے متحرک ہو چکے ہیں اور اس سلسلے میں بڑی مقدار میں رضا کار بھی تیار کر لئے گئے ہیں ۔انہو ں نے اس سلسلے میں پو لیٹیکل اسسٹنٹ صفی اللہ کی سر براہی میں فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیا ہے تاہم فاریسٹ ریسٹ ہاؤس کوٹ مٹھن میں ایک آپریشنل فلڈ کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے اسی طرح دیگر تحصیلوں میں بھی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جس سانپ کاٹے کی ویکسین سمیت تمام سہولیات دستیاب ہیں ۔بریفنگ میں تبایا گیا کہ تحصیل راجن پور میں جن مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں ان میں گورنمٹ ہائی سکول نور پور مچھی والا،گورنمنٹ ہا ئی سکول ونگ،گورنمنٹ ہائی سکول ونگ،گورنمٹ ہائر سیکنڈری سکول کوٹ مٹھن جبکہ تحصیل روجہان میں گورنمٹ ہائی سکول مرغائی،گورنمنٹ کامرس کالج روجہان ،گورنمنٹ ہائی سکول شاہوالی،گورنمٹ ہائی سکول بنگلہ اچھااورگورنمٹ ہائی سکول سون میانی شامل ہیں ۔ بعد ازاں ڈی سی او غازی امان اللہ نے فخر بچاؤ بند اور مشوری فلڈ بند پر جاری کام کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ کام کو بروقت مکمل کیا جا ئے۔ بعد میں انہوں نے مٹھن کوٹ فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی معائنہ کیا اور وہاں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers