راجن
پور ( کرائم رپورٹر) نومنتخب صدر انجمن پٹواریان ضلع راجن پور بشیر خان
مزاری نے کہا ہے کہ وہ پٹواریوں کے حقوق کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں
کریں گے ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے
پٹواریوں کی فلاح وبہبود اُن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا
اظہار انہوں نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا
تھا کہ وہ پٹواریوں کے عرصہ دراز سے رکے پٹواریوں کے مطالبات کے حل کیلئے
ہر ممکن کوشش کریں گے اُن کا کہنا تھا کہ میری فیلڈ کے دوستوں نے جس طرح
مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے منتخب کیا انشاء اللہ میں اپنے دوستوں کو مایوس
نہیں کروں گا
0 comments:
Post a Comment