Feature Top (Full Width)

Tuesday, 23 September 2014

کراچی میں تحریک انصاف کے کامیاب جلسہ نے ثابت کردیا کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) کراچی میں تحریک انصاف کے کامیاب جلسہ نے ثابت کردیا کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں عوام کے جمِ غفیر نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اب حکمرانوں کی رخصتی یقینی ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر تحریک انصاف کرنل ر فاروق بزدار نے ایک ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر یوتھ ونگ کے عمران ستار رحمانی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں مساوات کا نظام لانا چاہتے ہیں اور ملک میں حقیقی تبدیلی کے خواہشمند ہیں عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں کوشاں ہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی پی اور ن لیگ نے باریوں کا اتحاد کررکھا ہے اور کرپشن چھپانے کی خاطر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کی کوشش کررہے ہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کے خواہشمند عوام اب ان حکمرانوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ملک میں تبدیلی کے خواہشمند شہری نئے پاکستان کے قیام کیلئے دھرنے میں شرکت کریں اور تبدیلی لانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers