راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،سیلاب متاثرین پر قدرتی آفت کے بعد ایک
اور آفت ،مکان تعمیر کرکے دینے کا جھانسہ دے کر ’’ہینڈز ‘‘نامی تنظیم سیلاب
متاثرین سے لوٹ مار میں مصروف فی خاندان تین سے چار ہزار روپے کی رقم
ڈیمانڈکرنے لگے سیلاب متاثرین کا ہینڈز کے اعلیٰ حکام اوربرطانوی ڈونرز سے
تحقیقات کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حالیہ سیلاب کے بعد مختلف این جی اوز
نے ضلع راجن پور میں اپنے امدادی کاموں کا آغاز کردیا حیرت انگیز امر یہ ہے
کہ پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سے این اوسی لئے بغیر این جی اوز نے کام
شروع کردیا ضلعی حکومت کو بھی این جی اوز کی سرگرمیوں بارے علم نہیں
’’ہینڈز‘‘ نامی این جی او نے ضلع راجن پور کی مختلف یونین کونسلوں میں
سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو پختہ کمرہ بنا کردینے کے حوالے سے سروے کیا
اور متاثرین سیلاب کو دواقساط میں ساڑھے سترہ ہزار روپے کی امداد دینے کا
عندیہ دیا پہلی قسط دس ہزار روپے کے عوض فی خاندان دوہزار روپے نقد رشوت
وصول کی اب دوسری قسط ساڑھے سات ہزار روپے کے عوض تین ہزار روپے کی ڈیمانڈ
کی جارہی ہے یونین کونسل فتح پور کی بستی بلوچ کے بیسیوں متاثرین نے احتجاج
کرتے ہوئے بتلایا کہ علی نامی اہلکار اُن سے فی خاندان امدادی چیک جاری
کرنے کے عوض تین ہزار روپے فی کس رقم کی ڈیمانڈ کررہا ہے متاثرین کے مطابق
ہم نے انچارج میڈم سعدیہ کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہ
ہوئی حتیٰ کہ ہم نے کنٹری انچارج وسیم سولنگی کو بھی اس کرپشن بارے بتلایا
مگر تاحال ہمیں امدادی چیک نہیں دیئے گئے متاثرین سیلاب نے اعلیٰ حکام
،ضلعی حکومت راجن پور ،پی ڈی ایم اے اور ہینڈز کے برطانوی ڈونرز سے اصلاح
احوال اور اس کرپشن کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ
ضلع راجن پور میں ہینڈز کی مذکورہ کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے تحقیقاتی
ٹیم بھجوائی جائے ۔
0 comments:
Post a Comment