Feature Top (Full Width)

Tuesday, 23 September 2014

راجن پور ،واپڈا کی اووربلنگ کے خلاف لائن لاسز کے یونٹس ہر شہری کے کھاتے میں ڈال کر غریب صارفین کو ہزاروں روپے کے بلز تھما دیئے گئے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،واپڈا کی اووربلنگ کے خلاف راجن پورشہر سمیت ضلع بھر کے شہری سراپاء احتجاج لائن لاسز کے یونٹس ہر شہری کے کھاتے میں ڈال کر غریب صارفین کو ہزاروں روپے کے بلز تھما دیئے گئے واپڈا کے ضلعی دفتر اور متعلقہ سب ڈویژنز میں ہزاروں صارفین کا رش بل درست کرانے والے شہریوں کی قطاریں اعلیٰ حکام نوٹس لیں شہریوں کی دُہائی تفصیلات کے مطابق واپڈا ایک طرف ہرماہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرتا چلا آرہا ہے تو دوسری جانب میٹرریڈرز نے عوام پر ظلم ڈھانا شروع کردیا ہے میٹرریڈرز نے اپنے ایس ڈی اوز کی ملی بھگت کیساتھ صارفین کو ہر ماہ دو سو سے ایک ہزار یونٹس اضافی ریڈ نگ ڈالنا شروع کردی ہے جس سے عام صارفین کو شدید مالی بحران سے دوچار کردیا ہے شہریون وحید خان،محمد حسن ،ولی خان ،محمد اجمل ودیگر نے وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی سے ضلع راجن پور میں اووربلنگ کا نوٹس لینے اور ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers