راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )و زیر اعلیٰ پنجاب نے پنجا ب بھر کے سکولوں میں
بجلی کی فراہمی کے لئے سولر سسٹم فراہم کرنے کے لیئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں
۔ضلع راجن پور کے سکولوں میں 277ملین روپے سے جلد سولر سسٹم لگا دیئے جا
ئیں گے ۔ یہ بات ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے محکمہ تعلیم کی
ماہانہ جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی۔ اجلاس میں ڈی ایم او
قمر الزمان قیصرانی، ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ ،سینئر ہیڈ ماسٹر
چوہدری نو ر احمد، ڈی او مردانہ ،ڈی او زنانہ،ڈپٹی و اسسٹنٹ ایجوکیشن
افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ سکولوں کے ارد گرد کے ماحول کو صاف
ستھر ا رکھیں اور اساتذہ اور بچوں کی حاضری کو سو فیصد رکھیں ۔ وزیر اعلیٰ
کی داخلہ مہم کو بھی مکمل کامیاب بنایا جا ئے ۔ سکولوں میں تعلیمی
سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیئے میدان بنائے جا
ئیں۔افسران تعلیم مسلسل سکولوں کے دورے کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عادی غیر
حاضر استاد کی محکمہ میں کو ئی گنجائش نہیں ہے اگر کو ئی ایسا ہے تو وہ
محکمہ چھوڑ دے۔ جو اساتذہ کرام اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کریں گے ان کی
حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔ اجلاس میں ڈی ایم او نے ماہ اگست کی کارکردگی
بارے بتایا ۔ سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد نے ڈی ٹی ایس کے تربیتی
پروگرام بارے بریفنگ دی۔
0 comments:
Post a Comment