راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے 29کروڑ
10لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونیو والے سنٹر آف ایکسی لینسی روجہان کی گورننگ
باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ تعلیم سے ہی سوچ بدل کر
معاشرہ بدل سکتا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ضلع بھر کی تعلیمی اور تعمیراتی
ترقی کے لیئے مقامی لوگوں کو بھی انتظامیہ کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں ۔
ڈی سی او نے سنٹر آف ایکسی لینسی کے ٹھیکداروں کو ہدایت کی کہ وہ سنٹر کی
تعمیر مقررہ وقت میں مکمل کریں ۔غفلت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا ئے
گی ۔ ڈی سی او نے کہا کہ سنٹر آف ایکسی لینسی بننے سے تحصیل روجہان تعلیمی
میدان میں بہت ترقی ہو گی ۔ اس موقع پراے ڈی سی و ڈی او سی ارشد گوپانگ، ای
ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ ، ای ڈی ا وفنانس اصغر جلبانی ۔ اے سی روجہان
فاروق صادق ، پرنسپل راجن پور پبلک سکول ، پرنسپل کالج روجہان ،ہیڈ مسٹرس
ہائی سکول رجہان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلیم بھی موجود تھے۔ اے سی روجہان نے
سنٹر کے بارے میں گورنننگ باڈی کو تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ای ڈی او تعلیم نے
روجہان کے تعلیمی مسائل بارے آگاہ کیا۔ اجلاس میں مختلف تجاویز بھی پیش کی
گئیں
0 comments:
Post a Comment