راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے پرائس کنٹرول
کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ حکومت کے مقرر کر دہ نرخوں ک
مطابق اشیاء خورد و نو ش کو فروخت کیا جا ئے اور نرخ نامو ں کو آویزاں کیا
جا ئے۔ سہولت بازارو ں میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو
یقینی بنایا جا ئے ۔ ڈی سی او نے مارکیٹ کمیٹی کے افسرا ن کو ہدایت کی کہ
سبز منڈی میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کریں ۔آڑھتیو ں کی مناپلی نہ ہونے
دیں ۔ ڈی سی او نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ ملاوٹ کرنے
والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کریں ۔ انہو ں نے کہا کہ انجمن
تاجران اور دوکانداروں کو چایئے کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں ۔ انہوں نے
کہا کہ منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی جا ئے گی۔ انہوں نے سیکریٹری
مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ سپیکر کے ذریعے نرخ ناموں کے اعلانات کیئے جا
ئیں اور اپنی کارکردگی کو مزید فعال بنائیں ۔ا س موقع پر اے ڈی سی ارشد
گوپانگ ۔ اے سی ، صدر انجمن تاجران ، مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور
دوکانداروں نے شرکت کی
0 comments:
Post a Comment