Feature Top (Full Width)

Wednesday, 10 September 2014

ڈی جی خان روزنامہ اوصاف کے بیوروچیف محمد حسین آزاد اور کرائم رپورٹر غلام مصطفی لاشاری کی گرفتاری کے خلاف راجن پور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی جی خان روزنامہ اوصاف کے بیوروچیف محمد حسین آزاد اور کرائم رپورٹر غلام مصطفی لاشاری کی گرفتاری کے خلاف راجن پور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا ۔۔ ۔ آزادی صحافت پر حملہ کے خلاف شدید نعرہ بازی ۔صحافت پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں صحافی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں اجتماعی زیادتی ہونے کے بعد پولیس کی کاروائی نہ کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر صائمہ اقبال نے خود سوزی کی جس پر روزنامہ اوصاف میں خبریں شائع ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نوٹس لیا جس پر پولیس انتقامی کاروائی کرتے ہوئے روزنامہ اوصاف کے رپورٹرز پر جھوٹا مقدمہ درج کر کے اوصاف کے دفتر سے گرفتار کر لیا ۔ جس پر راجن پور کی صحافی تنظیموں نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پریس کلب راجن پور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق اور سچ کی آواز بلند کرنے والے صحافیوں کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ڈیرہ غازی خان میں صحافیوں پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں اور فی الفور رہائی کے ساتھ ساتھ جھوٹی ایف آئی آر کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ احتجاجی مظاہرہ میں صدر و اراکین پریس کلب کے ساتھ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ، انجمن صحافیان ، خواجہ فرید جرنلسٹ فورم ،آوازِ دوست، ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن راجن پور ، علماء کرام ، معززین علاقہ ، اساتذہ ، وکلاء اور مختلف مکاتب فکر کے کثیر افراد نے شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرہ میں صحافیوں نے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبا ت درج تھے ۔ صحافیوں سے ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے خرم شہزاد بُھٹہ اور خواجہ فرید جرنلسٹ فورم کے عمران ظفر کھوکھر کا کہنا تھا کہ صحافی ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے اور کبھی بھی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈریں گے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان میں روزنامہ اوصاف کے بیوروچیف محمد حسین آزاد اور کرائم رپورٹر مصطفی لاشاری پر درج کی گئی جھوٹی ایف آئی آر فوری طور پر خارج کی جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers