راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ).وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسلام
آباد میں دھرنا دینے والوں کو کوئی شرم و حیا نہیں . پاکستانی عوام سیلاب
میں ڈوبے ہوئے ہیں ان کی امداد کرنے کی بجائے ڈی چوک پر تماشا لگایا ہوا ہے
. لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازش کی گئی اور طاہرالقادری نے
اعتراف کیا ہے کہ اس نے لندن میں عمران خان سے ملاقات کی . لندن پلان کے
پیچھے وہی لوگ ہیں جنہوں نے قرضے معاف کرائے اور پنجاب بنک ڈاکے ڈلوائے .
عوام ان سے انتقام لیں گے او رآئندہ انتخابات میں ان کو دریا برد کر دیں گے
. انہوں نے یہ بات سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے سلسلے میں کوٹ مٹھن میں
قائم فلڈ ریلیف کیمپ کے متاثرین سے ملاقات اورمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے
کہی . وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ لندن پلان سازش بے نقاب ہو چکی اور اس سازش
نے چین کے صدر کا پاکستان کا دورہ منسوخ کرایا اور دیرینہ دوست چین کا صدر
اب بھارت کا دورہ کر رہا ہے جس سے پاکستانی عوام کو دکھ پہنچا ہے . انہوں
نے کہاکہ عمران خان نے ووٹروں کی لاج نہیں رکھی اور سیلاب زدہ علاقوں میں
امدادی کارروائیوں میں حصہ نہیں لیا ان کو دھرنے بند کردینے چاہیئیں. وزیر
اعلی پنجاب نے کہاکہ سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے پنجاب حکومت وفاقی
حکومت کے ساتھ مل کر متاثرین کی امداد کیلئے جہاد کر رہی ہے . عید سے قبل
سیلاب زدگان کو امداد کی پہلی قسط ادا کر دی جائے گی اور سروے کے بعد دوسری
قسط دی جائے گی. فصلوں ، مکانات اور دیگر نقصانات کا اندازہ لگانے کیلئے
سروے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں . انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ہر
فرد کو اپنے پاوں پر کھڑا کریں گے اور امدادی سرگرمیو ں میں پاک فوج، این
جی اوز ،مخیر حضرات او رسرکاری محکمے کام رہے ہیں اور انتظامیہ کی طرف سے
کیے گئے اقدامات سے مطمئن ہوں . وزیر اعلی نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں
میں مکینیکل تندور لگا دیئے گئے ہیں جانوروں کی ویکسی نیشن اور متاثرہ
افراد کا علاج معالجہ مفت کیا جا رہاہے . اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجا ب
اسمبلی سردار شیر علی گورچانی ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لٹریسی و
ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری ، ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک ،
مسلم لیگی رہنما طارق خان دریشک ، ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ ، ڈی
پی او زاہد حسین گوندل اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے. قبل ازیں ڈی سی
او غازی امان اللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ضلع راجن پو رمیں حالیہ
سیلاب سے 52 مواضعات کا 17785 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا . 136322 متاثرین اور
5020 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا . ضلع میں 11 ریلیف کیمپ
قائم کیے گئے ہیں اور اس وقت کوٹ مٹھن کیمپ میں 659 متاثرین قیام پذیر ہیں .
اب تک 2549 افراد کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں . 23739
مویشیوں کا علاج اور 88580 جانوروں کی ویکسی نیشن کی گئی . سیلاب متاثرین
میں ابتک 550 خیمے ، 251 تیار شدہ خوراک کی دیگیں ، 2190 راشن کے تھیلے
8550 صاف پانی کی بوتلیں تقسیم کی جاچکی ہی . سات فلڈ بند کی مرمت کی گئی .
0 comments:
Post a Comment