Feature Top (Full Width)

Sunday, 14 September 2014

صوبائی حکومت سیلا ب سے نمٹنے کے لیئے تمام وسائل بھر پور طریقے سے استعمال کر رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لئے مصروف ہیں

راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سیلا ب سے نمٹنے کے لیئے تمام وسائل بھر پور طریقے سے استعمال کر رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لئے مصروف ہیں ۔ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع راجن پور میں کوٹ مٹھن کے مقام پر متوقع سیلاب سے نمٹنے کے انتظامات کے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں صوبائی پارلیمانی سیکریٹری پنجاب سردار عاطف حسین مزاری ،ڈی سی او غازی امان اللہ ،ڈی پی او زاہد محمود گوندل،اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ای ڈی او ملک سیف الرحمن ، پولٹیکل اسسٹنٹ صفی اللہ گوندل ، اے سی راجن پور چوہدر ی محمد مختار،محکمہ انہار کے افسران ، مسلم لیگ ن کے راہنما اور دیگر افسران موجود تھے۔ سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لا ئے جا رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بھی بذا ت خود سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ صوبہ پنجاب میں بھی صوبائی وزرا اور حکام بالا کو بھی اس اہم قومی فریضہ کی ادائیگی کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقداما ت کے باعث ماضی کی نسبت کم نقصانات ہو ئے ہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ راجن پور کے فلڈ انتظامات پر نہایت اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی او غازی امان اللہ کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور امید ظاہر کی کہ ضلع کی انتظامی ٹیم قومی جذبہ خدمت انسانیت سے سرشار ہو کر جس طرح سیلاب سے نمٹنے کے لیئے پر عز م ہے یہ جذبہ قابل تعریف ہے اس موقع پر ڈی سی او غازی اللہ نے بتایا کہ ضلع میں 82مواضعات کے زیر آب آنے کی توقع ہے تاہم ضلعی انتظامیہ نے اب تک چھ ہزار سے زائد لوگوں اور 22ہزار سے زائد مویشوں کو دریائی علاقوں سے محفوظ مقاما ت پر منتقل کر دیا ہے انہوں نے بتایا کہ متوقع سیلاب کے پیش نظر 11فلڈ ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں جہا ں آنے والے متاثرین اور ان مویشوں کے لیئے بھی سہولیات مہیا کی گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے دو روز کے دوران 4ہزار فوڈ ہمپرز او ر500خیمے بھی تقسیم کیئے جا چکے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہا کہ ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے اور اعلیٰ حکام کے تعاون اور ہدایات کی روشنی میں متاثرین سیلاب کی امداد و بحالی کے لیئے پوری طرح پرعزم اور چوکس ہے۔ دریں اثنا ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل نے بتایا کہ متاثرین کو کچے سے محفوظ مقامات پر منتقل کر نے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور ضلع پولیس نے بھی ممکنہ متاثرین کے جان و مال اور عزت و آبرہ کی تحفظ کو یقنی بنا نے کے لیئے خصوصی سیکورٹی پلان مرتب کر لیا ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے صوبائی پارلیمانی سیکریٹری سردار عاطف مزاری ،ڈی سی او غازی امان اللہ کے ہمراہ تحصیل راجن پور اور تحصیل روجہان کے فلڈ بچاؤ بندوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور محکمہ انہار کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ حفاظتی بندوں کو محفوظ بنانے کے عمل کو مزید محفوظ بنائیں۔ دریں اثنا ڈپٹی سپیکر نے میڈیا س سے بھی خطاب کیا اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی حکومتی لائحہ عمل بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے یہ امید ہے کہ حالیہ سیلابی ریلہ کم نقصانات سے دوچار کرے گا اور تمام حفاظتی بند مزید مضبوط بنائے جا رہے ہیں بندوں پر پیٹرولنگ کا عمل جاری ہے ۔انہوں بتایا کہ اس بار سیلابی ریلے کا زیادہ دباؤ ضلعی رحیم یار خان کی طر ف ہے توقع ہے ضلع راجن پور کسی بھی بڑے نقصان سے محفوظ رہے گا ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers