Feature Top (Full Width)

Saturday, 20 September 2014

شجر کاری سکیموں کے لیئے ساڑھے سولہ لاکھ کی منظور ی دی گئی غازی امان اللہ


راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ جاری تعمیراتی سکیموں کوجلد از جلد مکمل کریں ۔متعلقہ افسران ان کی نگرانی کریں ۔ اس موقع پر ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی، ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن ، ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ، ڈی او روڈ بھی موجود تھے۔اجلاس میں جام پو روزیر اعلیٰ سٹی پیکیج کی آٹھ سکیمیں اور دانش سکول اوور ہیڈ برج کی تعمیر اور زاہد روڈ ٹارو چوک کے اطراف شجر کاری کی سکیمیں زیر بحث لا ئی گئیں ۔ اجلاس میں شجر کاری سکیموں کے لیئے ساڑھے سولہ لاکھ کی منظور ی دی گئی جو ٹی ایم ایز کے ذریعے مکمل کر ائی جا ئیں گی ۔ ڈی سی او نے کہا کہ دیگر سکیمیں بعض اعتراض کے ساتھ عارضی طورپر روک دی گئی ہیں جو کمیٹی کے تخمینے اور تجزیئے کے بعد منظور کی جا ئیں گی ۔ڈی سی اونے ڈی او روڈ کو ہدایت کی کہ ضلعی حکومت کی طرف سے جاری روڈز کی سکیموں کو بھی جلد مکمل کریں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers