راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ٹماٹر کی
ایک سو روپے کلو فروخت کا نوٹس لے لیا ضلعی حکومتوں کو فوری طور پرٹماٹر کے
نرخ کنٹرول کر نے کی ہدایت جاری کردی ڈی سی او غازی امان اللہ نے مارکیٹ
کمیٹی کے انسپکٹرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کاروائی کا حکم دے دیا
تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کمیٹی نے ٹماٹر کے نرخ 58 روپے کلو مقرر کررکھے
ہیں مگر بازاروں میں ٹماٹر ایک سو سے ایک سو بیس روپے کلو فروخت ہورہا ہے
عوامی شکایات اور میڈیا پر خبریں نشر ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹماٹر کی
بلیک میں فروختگی کا نوٹس لے لیا اور ضلعی حکومتوں کو فوری طور پر ٹماٹر کی
فی کلو قیمت کنٹرول کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے ڈی سی او نے فوری طور پر
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اس حوالے سے بازاروں میں گراں فروشوں کیخلاف
کاروائی کا حکم جاری کردیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment