Feature Top (Full Width)

Wednesday, 17 September 2014

آل پاکستان کھوکھرآرگنائزیشن ضلع راجن پور کے نو منتخب عہدہ داران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔صوفی محمد اسلم کھوکھر

راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل پاکستان کھوکھرآرگنائزیشن ضلع راجن پور کے نو منتخب عہدہ داران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مہمان خصوصی ملک مختیاراحمد کھوکھرڈویژنل صدرآل پاکستان کھوکھرآرگنائزیشن اورالیکشن کمیشن کے فرائض ملک اللہ وسایا کھوکھر نے ادا کیے۔ متفقہ طور پر صوفی محمد اسلم کھوکھرسرپرست اعلٰی مقررہوئے جبکہ ملک عبدالمالک کھوکھر چئیرمین،ملک طالب حسین کھوکھروائس چئیرمین،محمد بلال کھوکھرضلعی صدر،ملک عبدالکریم دلشادجنرل سیکرٹری ،ملک شفیق کھوکھر سینئرنائب صدر،سیٹھ صالح محمد کھوکھرنائب صدراول،ملک نزرحسین کھوکھرنائب صدردوئم،عمران ظفر کھوکھرانفارمیشن سیکرٹری ،محمد رفیع کھوکھرآفس سیکرٹری،عبدالغفورکھوکھرڈپٹی سیکرٹری،ملک حاجی عبدالستارفنانس سیکرٹری عہدیداران منتخب ہوئے ۔نو منتخب عہدیداروں سے تقریب کے مہمان خصوصی ملک مختیار خان کھوکھر نے حلف لیا جس پر تقریب کے شرقاء نے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر پروفیسر محمد ایاز کھوکھر ملک اللہ وسایا کھوکھر،اور مہمان خصوصی ملک مختیار نے مشترکہ خطاب میں کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے اور اسی سے ہماری پہچان ہے کھوکھر برادری بڑی قوم ہے جوکہ ملک میں بکھری پڑی ہے ہمارا مقصد صرف اپنی برادری میں آپس میں اتحاد پیدا کرنا ہے اور تمام کھوکھر برادری کو یقین دلایا کہ آپس کے مسائل مل جل کرحل کریں گے تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور کھوکھر برادری کے متحد رہنے کی خصوصی دعاکی گئی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers