Feature Top (Full Width)

Saturday, 20 September 2014

تین روزہ پولیو مہم شروع کی جا ئے گی اے ڈی سی ارشد گوپانگ

راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) 29ستمبر سے تین روزہ پولیو مہم شروع کی جا ئے گی اس مہم میں 3لاکھ 80ہزار 126پانچ سال کے بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جا ئیں گی ۔ یہ باتیں اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے پولیو کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران تمام متعلقہ افسران قومی ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور کو ئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جا ئے ا س موقع پر ای ڈی او صحت اے سی روجہان، اے سی راجن پور ، ای ڈی او زراعت ، ای ڈی او فنانس ، ای ڈی ا وتعلیم ،ڈی ایچ او ، ایم ایس ،ڈپٹی ڈی ایچ اوز او ر دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ای ڈی او نے اپنی بریگفنگ میں بتایاکہ اس مہم میں 957ٹیمیں کا کریں گی جن میں موبائل811 ، فکسڈ64، ٹرانسپورٹ82، ایریا انچارج159، یو سی ایم او 45 کام کریں گے ۔ ای ڈی او نے کہا کہ یہ ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال تک کے بچوں کو قطرے پلائیں گی ۔ والدین یہ قطرے لا زمی پلائیں اور بچوں کو معذوری سے بچائیں

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers