راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ہوم نیٹ پاکستان کے زیراہتمام راجن پور میں ہوم بیسڈ
ورکرز کے حقوق کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ،تقریب کمیونٹی ایڈ کے تعاون سے
منعقد کی گئی تقریب میں سماجی تنظیموں کے نمائندگان ،لیڈرز ہوم بیسڈ ورکرز
،اساتذہ ،وکلاء ،صحافیوں اورتاجر برداری کے نمائندگان نے شرکت کی سنیئر
پروگرام آفیسر ہوم نیٹ پاکستان مسٹر جاوید پاشا اور اُن کی معاون خواتین
مسز دانش بتول ،مسز حمیرانے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں
2008 ء سے ابتک خواتین کے حقوق اور تحفظ کیلئے بے شمار قوانین پاس کئے گئے
مگر بدقسمتی سے اُن پر عملدرآمد نہیں ہوسکا خواتین جو ملکی آبادی کا باون
فی صدحصہ ہیں اُن کی معاشی حالت آج تک سدھر نہ سکی تعلیم کی کمی،غربت ،صحت
کی سہولیات کی عدم فراہمی اور تشدد یہ وہ عوامل ہیں جن سے خواتین کی ترقی
نہ ہوسکی ہوم نیٹ نے ایسی خواتین ورکرز جو گھریلو سطح پر کام کرکے باعزت
روزگار کمانا چاہتی ہیں ان کے کاروبار کے فروغ اور انہیں ان کی مصنوعات کا
بہترین معاوضہ دلانے کیلئے کوشاں ہے اس حوالے سے پنجاب کے تین اضلاع راجن
پور،لودھراں اور سیالکوٹ جبکہ سندھ کے دواضلاع دادو اور مٹھی میں اس
پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے تقریب میں فہیم جعفر ایڈووکیٹ ،کلیم اکبر
جسکانی،حبیب اللہ سیاچ،سلطان مزاری ،سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ سے تہمینہ
دلشاد اور اطہر سلیم بھی شریک ہوئے
0 comments:
Post a Comment