راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )درد دل رکھنے والے لوگ اب بھی دنیا میں موجود ہیں جو
لوگوں کی فلاح و بہبود اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ
لیتے ہیں اس کے علاوہ میں مخیر حضرات کو چاہئے کے وہ کار ثواب میں اپنا حصہ
ملائیںیہ باتیں ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر
ہسپتال راجن پورمیں ڈیلینسز یونٹ کے افتتاح کے موقع پر کہیں اس موقع پر اے
ڈی سی ارشد گوپانگ،اے سی راجن پور چوہدری محمد مختار ، ای ڈی او صحت ،ایم
ایس مجاہد شاہ،مولانا علی محمد صدیقی ، علاؤدین مزاری ، صدر بار چوہدری
رفیع پچار اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ ہسپتال میں داخل
تمام مریضوں کو فری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ایمر جنسی واڈ میں
ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے محکمہ صحت اپنی کار کردگی کو بہتر
بنائیں۔اس موقع پر ڈاکٹر ایوب ملک نے بتایا اب تک 80گردے کے مریضوں کا علاج
ہو چکا ہے ،بارمل کیس پچیس ،سی ٹی بی کے چھ، بی ٹی ایس کے پانچ اور ہر ماہ
ایوریج کے مطابق دس مریضو ں کو چیک کیا جاتا ہے۔یہاں پر فری علاج کیا جاتا
ہے
0 comments:
Post a Comment