Feature Top (Full Width)

Friday, 26 September 2014

ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے جام پور میں ماڈل بازار اور کوٹلہ روڈ کی زیر تعمیر سڑک کا معائنہ کیا

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے جام پور میں ماڈل بازار اور کوٹلہ روڈ کی زیر تعمیر سڑک کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جا ئے اور میٹریل معیاری استعمال کیا جا ئے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ زیر تعمیر منصوبوں کی سخت نگرانی کی جا ئے ۔ ڈی سی او نے کہاہے کہ داجل نہر کی پل کو بھی جلد تعمیر کیا جا ئے گا تاکہ لوگوں کی آمد و رفت کی مشکلات ختم ہو سکیں ۔ بعد ازاں ڈی سی او نے محمد پور کی منڈی مویشیان کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ منڈی مویشیان میں آنے والے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جا ئیں ان کے لیئے پانی اور سائے کا لازمی انتظام کیا جا ئے ۔ انہوں نے مختلف روڈز کا معائنہ کیا اور کہا کہ جام پور سٹی پیکیج کے منصوبے منظوری کے بعد جلد شروع کیئے جا ئیں گے ۔ ڈی سی او نے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ داجل کے ضامن پارک اور چلڈرن پارک کی شاندار دیکھ بھال کریں اور بچوں کے لیئے جھولے لگائے جا ئیں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers