Feature Top (Full Width)

Wednesday, 17 September 2014

کوٹ مٹھن کے نزدیک سے چار لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے ازی امان اللہ خان

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ خان نے کہا ہے کہ کوٹ مٹھن کے نزدیک سے چار لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے انہوں نے یہ بات فخر جہا ں بند کوٹ مٹھن،بدلی مزاری بند، روجہان بند اور عمر کوٹ فلڈ بند کے تفصیلی معائنہ کے دوران کہی۔ ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمن ، اے سی روجہان فاروق صادق، پولیس افسران اور ریونیو افسران ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او نے تمام بند وں کو بذات خود معائنہ کیا ۔ انہو ں نے محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام بندوں کو ہر لحاظ سے مضبوط رکھا جا ئے ۔ انہوں نے بند وں پر مسلسل بھاری مشینری کے ذریعے مرمت و دیکھ بھال کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلہ بغیر کسی بڑے نقصان کے دریائے سندھ سے گذر جا ئے گا ۔ انہوں نے اس دوران تمام فلڈ ریلیف کیمپوں کی بھی دورہ کیا اور وہاں موجود ادویات اور دیگر سہولیات کا جا ئزہ بھی لیا ۔ انہوں نے کہا کہ بندوں پر موجود متاثرین کے جانوروں کو بھی سبز اور خشک چارہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers