Feature Top (Full Width)

Wednesday, 10 September 2014

اپنے بچوں کو تعلیم سے محروم نہ کریں آج کا بچہ کل کا مستقبل ہے۔چوہدری نور احمد

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اپنے بچوں کو تعلیم سے محروم نہ کریں آج کا بچہ کل کا مستقبل ہے۔چار سال سے نو سال تک کے بچوں کو سکول میں داخل کروائیں۔ان خیالات کا اظہارای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ نے عالمی یوم خواندگی کے موقع پر این ار ایس پی پلان پاکستان اور ار ڈی پی آئی کے زیر احتمام گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1راجن پور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یہ تقریب سایہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کی گئی۔اس تقریب میں سینئیرہیڈ ماسٹر
چوہدری نور احمد ،این ار ایس پی پلان کے طرف سے رابعہ حسین و اصغر مدنی ،سایہ فاؤنڈیشن کے عبدالستار اور دیگر سماجی رہنماؤں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مقررین نے کہا کہ ہم سب کے ذمیداری ہے کہ بچوں کو سکول داخل کرائیں اور لوگوں میں تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پھیلائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں اپنی تمام طر کوششیں بروکار لا رہی ہیں۔انہو نے کہا کہ موجودہ ضلعی انتظامیہ ضلع کی ترقی اور تعلیم میدان میں خاص توجہ دے رہی ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers