راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لیئے سو فیصد انتظامات
مکمل ہونے چاہیں ۔ لوگوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے کے لیئے حفاظتی بندوں
کو محفوظ کیا جا ئے ۔ متوقع سیلاب کی صورت میں ریلیف کیمپ اور کنٹرول روم
قائم کر دیئے گئے ہیں ۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے متوقع سیلاب
کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہیں ۔ اس موقع پر ڈی پی زاہد
محمود گوندل ،اے ڈی سی ارشد گوپانگ ، اسسٹنٹ کمشنرز ،ای ڈی او تعلیم
عبدالغفار لنگاہ،ای ڈی او ورکس، ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی، ای ڈی او
زراعت ملک سیف الرحمن اورمحکمہ انہار کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او
نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں اپنی
ذمہ داری کو قومی جذبے اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیں ۔ کیونکہ تمام
لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ڈی سی او نے تمام
اسسٹنٹ کمشنرز کوہدایت کی کہ حالیہ بارشوں میں ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے
حفاظتی بندوں کی نگرانی کریں اور محکمہ ریونیو کے افسران ہر وقت الرٹ رہیں ۔
ڈی سی او نے ریسکیو1122اور سو ل ڈیفنس کے فسران کو ہدایت کی کہ سیلاب کی
ایمر جنسی کی صورت میں اپنے آپ کو تیار رکھیں اور رضا کاروں کی تربیت کر
ائی جا ئے۔ اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل نے بتایا کہ لوگوں کی جان
و مال کی حفاظت کے لیئے پولیس کا ایک ریسکیو اور سیکورٹی کا پلان تیار
کیا گیا ہے ۔ انشاء اللہ قدرتی آفت سے مقابلہ کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا
کر ے گی ۔ محکمہ صحت کے افسران کوہدایت کی کہ وہ ہر قسم کی ادویات اور
ایمبولینس کو تیار رکھیں ۔ تمام افسران رابطے میں رہیں اور مو بائل فون
کھلا رکھیں اور سیلابی علاقوں کے عوام سے مل کر ان کا تعاون حاصل کریں ۔
0 comments:
Post a Comment