Feature Top (Full Width)

Sunday, 14 September 2014

سنٹر فارہیومن رائٹس ایجوکیشن اور ا ے بی این راجن پورکے زیر اہتمام یوتھ سمینار بعبوان پاکستان میں جمہوری اقدار کا فر وغ اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں گذ شتہ روز قا ئداعظم کا لج آف کا مرس راجن پور میں منعقد کیا گیا

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سنٹر فارہیومن رائٹس ایجوکیشن اور ا ے بی این راجن پورکے زیر اہتمام یوتھ سمینار بعبوان پاکستان میں جمہوری اقدار کا فر وغ اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں گذ شتہ روز قا ئداعظم کا لج آف کا مرس راجن پور میں منعقد کیا گیا جس سے بحشیت مہما ن خصو صی خطاب کر تے ہوئے سابق ناظم کنور کمال اختر نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے احتساب کا عمل جمہوریت کو مستحکم کر تا ہے قائداعظم ؒ نے جمہوری جدوجہد سے پاکستان حاصل کیا۔ چوہدری سیف اللہ پر نسپل کا لج نے اپنے خطا ب میں کہا کہ نوجوان نسل میں تعلیم وتر بیت کے ساتھ جمہوری کلچر کو بھی فروغ دیا جا ئے با ر کونسل کے ممبرراؤ صیغر ایڈوکٹ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت پنپنے کو نہیں دیا گیا آمرانہ رویوں سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ۔ڈیمو کر نسی سپورٹ کونسل کے ہمراہ اے بی این کے صدر مشتا ق رضوی نے کہا کہ ووٹ کی طا قت سے پاکستان وجود میں آیا اور ووٹ کی طا قت سے جمہوری اداروں کومستحکم کیا جا سکتا ہے ۔اس سلسلے میں نوجوانوں کو عملی کردارادا کر تا ہوگا پریس کلب کے انفارمیشن سیکریٹری ارشد گیلانی نے کہا کہ جمہوری نظام میں حکمران عوام کے سامنے جواب دہہو تے ہیں علاوہ ازین طلبہ میں سے عدنا ن یو سف ،عدنا ن ہا بنھی ، اکبر ضیا ء نے بھی اظہا ر خیال کیا سمینار میں وائس پر نسپل ایاز الحق ،مینحنگ ڈائر یکٹر اللہ داد خان ،پر نسپل عبد الرحمان خان ،ولید پتا فی ،راؤ نثار احمد ایڈوکیٹ کے علا وہ کا لج کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شر کت کی ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers