Feature Top (Full Width)

Wednesday, 24 September 2014

ٹماٹر مہنگے داموں فروخت کرنے پر 3 سبزی فروش گرفتار دو کو جرمانہ عائد تیسرے کو جیل بھجوا دیا گیا غازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی او غازی امان اللہ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ زاہد محمودمزاری کا صدر بازاراور قائد اعظم بازار کا دورہ ،ٹماٹر مہنگے داموں فروخت کرنے پر 3 سبزی فروش گرفتار دو کو جرمانہ عائد تیسرے کو جیل بھجوا دیا گیا تفصیل کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں سبزیوں خصوصاً ٹماٹر کی مہنگے داموں فروخت کا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نوٹس لے لیا تھا اور ان اضلاع کے ڈی سی اوز کو ٹماٹر کے نرخ کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کیں جس پر ڈی سی او غازی امان اللہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ زاہد محمود مزاری کو فوری طور پر بازاروں کا دورہ کرنے اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا جس پر گذشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے راجن پور اور کوٹ مٹھن کے بازاروں کا دورہ کیا اور مہنگے داموں ٹماٹر فروخت کرنے پر تین دوکانداروں ارشاد احمد،خلیل احمد اور نوازش آرائیں کو گرفتار کرلیا مجسٹر یٹ نے دودوکانداروں خلیل احمد اور نوازش کو ایک ،ایک ہزار روپے نقد جرمانہ جبکہ تیسرے دوکاندار ارشاد احمد کو جیل بھجوا دیا ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers