راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حجاب در حقیقت امت مسلمہ کا شعار ہے اور مسلم خواتین
کا فخر و امتیاز بھی ہے۔آج بھی با حجاب خواتین اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ
معاشرتی اور سیاسی محاذوں پر بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں۔ان خیالات کا
اظہار پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور مسز شاہینہ ناز نے حجاب کے
موضوع پر کالج ہذا کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس
موقع پر کالج ہذا کی لیکچرارز و سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت
کی۔پرنسپل مسز شاہینہ ناز نے کہا کہ اسلام نے جہاں خواتین کو اسکا وہ مقام
دیا جسکی وہ حق دار تھیں وہاں اس کی تقدیس و وقار کے تحفظ کی خاطر احکام
حجاب کا پابند کیا۔اس موقع پر انہوں نے یوم دفاع کے حوالے سے کہا کہ 6ستمبر
1965 کی پاک بھارت جنگ تاریخ کے چہرے پر لکھے ہوئے جذبہ لازوال کی داستان
ہے۔اور یہ جنگ پاک فوج کے جوانوں کی جواں مردی کی مثال بے مثال بن گئی۔بعد
ازاں سٹاف اور طالبات نے بھی یوم دفاع اور حجاب کے موضوع پر تقاریر بھی
کیں۔
0 comments:
Post a Comment