راجن
پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈیرہ غازی خان میں روزنامہ اوصاف کے بیوروچیف اور
کرائم رپورٹر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ضلعی امیر جمعیت علماء
اسلام ( ف) مفتی ارشاد احمد حقانی ۔۔۔ تفصیلات کے مطابق امیر جمعیت علماء
اسلام ( ف) راجن پور کے ضلعی صدر مفتی ارشاد احمد حقانی نے ڈیرہ غازی خان
میں روزنامہ اوصاف کے بیوروچیف محمد حسین آزاد اور کرائم رپورٹر غلام مصطفی
لاشاری پر جھوٹی ایف آر اور گرفتاری پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی
معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں اور ان پر کسی بھی قسم کا ظلم یا تشدد قابل مذمت
ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ روزنامہ اوصاف کے صحافیوں کو فی الفور رہا کر کے
جھوٹی ایف آئی آر خارج کی جائے ۔
0 comments:
Post a Comment