راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی سی او غازی امان اللہ نے ضلع راجن پور میں ممکنہ
سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے فلڈ رلیف
کیمپوں اور حفاظتی بندوں کا تفصیلی معانہ کیا۔اس موقع پر ایکسین انہار حبیب
الرحمٰن، ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمٰن،ڈی او پاپولیشن خواجہ محسن رسول
،سول ڈفینس آفیسر، ای سی راجن پور چوہدری مختار اور دیگر افسران موجود
تھے۔ڈی سی او نے اس دوران فخر بند ،مشوری بند،بھاگ سر مرغائی اور فلڈ رلیف
کیمپوں دورہ کے موقع پر لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ وقت سے پہلے ہی محفوظ
مقامات اور ضلعی حکومت کی طرف سے رلیف کیمپ میں منتقل ہو جائیں۔ڈی سی او نے
متعلقہ افسران کو بھی ہدایت کی کہ حفاظتی بندوں کے پشتوں کی تعمیر و مرمت
کر کے فوری طور پر انہیں محفوض مستحکم بنایا جائے اور دن رات نگرانی کا عمل
تیز کریں۔انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلا کوٹ مٹھن شریف سے 13یا14ستمبر کو
گزرنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ضلعی
انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے۔ مقامی لوگوں کو چاہئے کہ وہ بھی ضلعی
انتظامیات کے ساتھ تعون کرے۔ڈی سی او نے کہا افسران اپنی ذمہ داریاں نہایت
محنت اور لگن کے ساتھ انجام دیں۔ڈی سی او نے کہا کہ ممکنہ سیلاب سے پہلے
انتظامات مکمل کر نے کے لئے بلڈوزر،ٹریکٹراور دیگر مشنری کام کر رہی ہے۔
0 comments:
Post a Comment