Feature Top (Full Width)

Saturday, 30 May 2015

پنجاب گورنمنٹ نے ڈی او تعلیم زنانہ میڈیم فوزیہ حناء کو فروغ تعلیم اچھی کارکردگی دیکھانے پر گولڈ میڈل سے نوازاہے

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پنجاب گورنمنٹ نے ڈی او تعلیم زنانہ میڈیم فوزیہ حناء کو فروغ تعلیم اچھی کارکردگی دیکھانے پر گولڈ میڈل سے نوازاہے۔میڈیم فوزیہ نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں شرح خاوندگی میں کافی اضافہ ہورہا ہے۔اور محکمہ تعلیم اپنی کارکردگی ہو مزید بڑھا نے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ اس گولڈ میڈل ملنے پر ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ ،حافظ صفدر ،شہزاد گل ،محمد نادرشہزاد،ضلعی آفیسران ،سماجی اورسیاسی شخصیات نے مبارک باد دی۔

بچے کو پڑھانے کیلئے اسے کچھ سیکھانا پڑتا ہے اصغر جلبانی

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ابتدائی بچپن کی تعلیم بہت محنت طلب کام ہے بچے کو پڑھانے کیلئے اسے کچھ سیکھانا پڑتا ہے۔وہ کیئر گیورقابل احترام جوچھوٹے چھوٹے بچوں کو تعلیم وتربیت دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ای ڈی او فنانس وسی ڈی اصغر جلبانی نے کیئر گیور کو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے حوالے کرنے کی تقریب کے دوران کیا ۔اس موقع پر ڈی او تعلیم ثناء اللہ خان ،ڈی او تعلیم زنانہ فوزیہ حناء،سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نوراحمد ،پرنسپل کامرس کالج نذیر سیکھانی ،این آر ایس پی پروجیکٹ کے کوارڈینیٹر میڈیم فرزانہ و مدنی اصغر،کیئر گیور اور دیگر اساتذہ موجود تھے ۔اس موقع پر مدنی اصغر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ این آر ایس پی پلان نے 2012 ؁ء راجن پور میں شروع کیا تھا اب تک 3500بچوں کو سکولوں میں داخل کراچکے ہیں جو اب گریڈ ہو سکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ میڈیم فرزانہ نے بتایا گورنمنٹ پرائمری سکولوں میں 30سنٹر بنائے گئے ہیں ۔اس موقع پر ڈی او تعلیم ثناء اللہ نے بتایا کہ انسان کے اندرجذبہ ہونا چاہیے ۔اس پروجیکٹ کو پہلے سے زیادہ محنت کے ساتھ چلایا جائے گامحکمہ تعلیم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئیکار لائے گی

تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھ کر دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں زاہد محمود گوندل

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرنے کیلئے تمام وسائل بروئیکار لائیں گے متعلقہ آفیسران ابھی سے ہوم ورک شروع کردیں ۔ یہ باتیں ڈی سی اوراجنپور غازی امان اللہ نے متوقع سیلاب سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل ،کیپٹن علی ،ای ڈی سی جی ارشد گوپانگ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ،ڈی ایم او عبدالرؤف ،ای ڈی اوز ،ایکسین انہار،ایکسین واپڈا،اوردیگر ضلع آفیسر موجود تھے ۔ڈی سی او نے کہا کہ پہلے کی نسبت مزید اور بہتر انتظامات ہونے چاہیں تاکہ لوگوں کو نقصانات سے محفوظ بنایا جاسکے۔اس موقع پر اے ڈی سی ،ریسکیو1122،ای ڈی او صحت اور ڈی او پلاننگ نے بھی فلڈ کے انتظامات کے بارے میں مکمل بریفنگ دی ۔ڈی سی او نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھ کر دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں ۔انسانی وحیوانی میڈیسن کیمپوں میں موجود ہونے چاہیں ۔انہوں نے کہا کہ ابتداء میں 32ریلیف کیمپ لگائے جائیں گے جن میں ہرقسم کی سہولیات موجود ہونگی ۔ ڈی سی او نے کہاکہ حفاظتی بندوں کی نگرانی کی جائے ۔فلڈ کمیٹیاں اور کنٹرول روم بنائے جائیں تاکہ کسی ناگہانی آفات سے نبٹنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔

را جن پور 28 مئی کا دن ایک تار یخ سا ز دن اس روز پا کستا ن سا تو اں ایٹمی طا قت بنا را نا مختیا ر احمد

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپور ٹر ) آج مو ر خہ 28 مئی کو یو م تکبیر کے حوا لے سے ایک تقر یب ضلعی سیکر ٹر یٹ را جن پور منعقد ہو ئی جس کی صدا ر ت شیخ و لی محمد سا جد ضلعی سیکر ٹر ی پا کستا ن مسلم لیگ ن نے کی تقر یب میں کثیر تعداد میں کا ر کناں وعہد ید ارا ن نے شر کت کی تقر یب کا آغا زتلا و ت کلا م پا ک ہوارا نا مختیا ر احمد ایڈووکیٹ صدر سٹی کو ٹ مٹھن تلا و ت کی سعا دت حا صل کی اس مو قع پر کیک کا ٹ گیا اور عہد ید ارا ن اور کا ر کنا ں نے اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کیا صد ر مجلس نے اپنے خطا ب میں کہا کہ 28 مئی کا دن ایک تار یخ سا ز دن اس روز پا کستا ن سا تو اں ایٹمی طا قت بنا اور یہ سہرا قا ئد پا کستا ن مسلم لیگ ن کے سر ہے ظہیر احسن چو ہد ر ی تحصیل صدر نے کہا کہ پا کستا ن مسلم لیگ بنا یا تھا اور اس کی حفا ظت بھی پا کستا ن مسلم لیگ ہی کر لے گا را نا مختیا ر احمد نے اپنے خطا ب میں کیا کہ پا کستا ن مسلم لیگ ن کو بحرا ن ورثہ ن میں ملا الحمد اللہ ر ب نو از شر یف کی قیا دت میں ملک بحر ا ن سے نکل ر ہا ہے اوربہت جلد بحران پر قا بو پا یا اس موقع پر کنور اسم مبا ر کہ ،شا ہنوا ز خا ن ،ر یا ض ثا قب ،ڈاکٹر طا ہر چو ہد ری اور سر دار محمد اکر م در یشک نے بھی خطا ب کیا اور میا ں محمد نو ازشر یف ،محمد شہبا ز شر یف کی دلو لہ انگیزقیا دت پر اتحا د کیا گیا اس دوران قرادار مفقہ طو ر پر پا س کی گی جس میں را جن پورسردار ڈاکٹر حفیظ الر حما ن کی کو ششوں سے وزیر اعظم محمد نو ازشر یف سے سو ئی گیس کیلئے خصو صی خذ ا 3 کر وڑ 45 لا کھ د یئے اس پر ایم این اے کو مبا ر کبا داور اقا ئد کا شکر یہ ادا کیا آخر میں ملک کی سلا متی اور استحکا م کیلئے دعا کی گئی

ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے نجات دلانے کیلئے پوری قوم پر عزم ہےشیرعلی خان گورچانی

\راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے جراء ت مندانہ فیصلوں کی بدولت کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔اگر 1999میں مسلم لیگ ن کی حکومت پرشب خون نہ ماراجاتاتو آج پاکستان کی معاشی حالت بہت بہتر ہوتی۔ان خیالات کااظہارانھوں نے گذشتہ روز راجن پور ،جوہرٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر یوم تکبیرکے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں یو م تکبیر کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں سردارعامرخان گورچانی سمیت دیگر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔شیر علی گورچانی نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے مسلم لیگ ن کی قیادت نے پاکستان کی بقاء اور سالمیت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ، یہی وجہ کہ مسلم لیگ ن عوام میں ہردل عزیز جماعت ہے ۔انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے اوردہشت گردی کے سدباب کیلئے حکومت سنجیدگی سے مخلصانہ اقدامات کر رہی ہے اور ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے نجات دلانے کیلئے پوری قوم پر عزم ہے۔

Wednesday, 27 May 2015

دا جل کینا ل کو ایک با ر پھر بند کر دیا گیا ہے کا شتکا ر پر یشا ن

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) در یشک گروپ کے سینئر ر ہنما سید عون شا ہ بخار ی اور کسا ن رہنما حا جی عبد الو ہا ب رحما نی نے کہا ہے کہ محکمہ انہا ر حکا م کی عوا م اور کسان کش پا لیسی جا ری ہے چند دنو ں قبل دا جل کینا ل میں پا نی چھو ڑا گیا تھا ابھی ٹیل پر پا نی پہنچا نہیں تھا کی دا جل کینا ل کو ایک با ر پھر بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہز ارو ں ایکڑ پر کپا س کی کا شت پھر التوا کا شتکا ر ہو گئی ہے جس پر کا شتکا ر پر یشا ن ہے دو سر ی طر ف دا جل کینا ل کی بند ش کے با عث پُل صا دق ،چک شکا ر ی ،صا دق نہر ،فتح پور ،یو نین کو نسل کے علا قو ں میں ایک با ر پھر پینے کیپا نی کے بحر ا ن شدت اختیا ر کر گیا ہے لا کھو ں انسا ن اور جا نور شد ید گر میو ں میں پینے کے پا نی کو ایک ایک بو ندکو ترس گئے ہیں اور شد ید مشکلا ت کے دو چا ر ہے در یشک گر وپ کے سینئر رہنما سید عون شا ہ بخا ری اور کسا ن رہنما حا جی عبد الو ہا ب رحما نی نے شد ید احتجا ج کر تے ہو ئے وزیر اعلی پنجا ب میا ں شہبا ز شر یف اور محکمہ انہا ر کے حکا م سے فی الفور نو ٹس لینے اور دا جل کینا ل میں فوری پا نی چھو ڑنے کا مطا لبہ کیا ہے اس موقع پر ملک ابر اہیم مکو ل و دیگر افراد بھی مو جو د تھے

سو ر ج مکھی کے کا شتکا ر فصل کو بر دا شت بر وقت کر یں ا لیا س ر ضا کلا چی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کو الٹی کنٹر و ل آف پیسٹی سا ئیڈ الیا س ر ضا کلا چی نے کہا کہ سو ر ج مکھی کے کا شتکا ر فصل کو بر دا شت بر وقت کر یں انہو ں نے کہا کہ جب سور ج مکھی کے پھو لو ں کی پشت سنہر ی ہو جا ئے اور بیج پک کر سخت ہو جا ئیں تو فصل بر دا شت کیلئے تیا ر ہو جا تی ہے اگر کمبا ئن ہا ویٹر میسر ہو تو در ج بالا نشا نیا ں ظا ہر ہو نے کے 6-5 دن بعد کمبا ئن ہا ویٹر کی مد د سے فصل بر دا شت کر لیں ور نہ پھو لو ں کو درا نتی سے کا ٹ لیں اور 3 تا 6 دن خشک کر یں سو ر ج مکھی کے سٹو ں کو ڈھیر کی شکل میں نہ ر کھیں کیو نکہ اس سے فصل میں نمی زیا دہ ہو نے کے با عث الی اگ آتی ہے جس سے سو ر ج مکھی کے بیج میں تیل کی مقدا ر کم ہو جا تی ہے اس کے بعد سو ر ج مکھی تھر یشر سے بیج پھو لو ں سے علیحد ہ کر لیں اگر تھر یشر کی سہو لت میسر نہ تو تر پا ل در ی یا صا ف اور خشک جگہ پر ڈنڈوں کی مد د سے بیج نکا ل لیں بعد میں بیج کو چھا ج یا صفا ئی کر نے والی مشین کے ذریعے ا چھی طر ح صا ف کر لیں سور ج مکھی کے دا نو ں کو دھو پ میں اچھی طر ح خشک کر یں سٹو ر کر نے کیلئے دا نو ں میں نمی کی مقدا ر 8 مفید کے زا ئد نہیں ہو نی چا ہیے جب دا نہ دبا نے سے ٹو ٹتے لگے تو اس وقت نمی کی مقدار اتنی ہی ہو تی ہے خیا ل ر ہے کہ سور ج مکھی کے دانو ؟ں میں کچرا دو مفید سے زیا دہ نہ ہو ور نہ ما ر کیٹ میں قیمت کم ملے گی اس موقع پر چو ہد ری دین محمد ودیگر افر اد بھی مو جو دتھے

تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں غازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں ۔ دانش سکول کا قیام حکومت پنجاب کا غریب، یتیم اور کم آمدنی والے خاندان کے بچوں کے لیئے احسن اقدام ہے ۔یہ باتیں انہوں نے دانش شکول فاضل پور میں سپورٹس گالا 2015کا افتتاح کر تے ہو ئے کہیں اس موقع پر پرنسپل زرقا سہیل رانا ، اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈی ایم او عبدالروف ، ای ڈی او تعلیم ،ڈی او سپورٹس فیصل ہمایوں ،ممبران گورننگ باڈی دانش سکول کے علاوہ ، دیگر ضلعی افسران اور سٹاف موجود تھے ۔ اس موقع پر پرنسپل نے کہا کہ اس سپورٹس گالا میں دیگر اضلاع کے دانش سکولز جن میں ڈی جی خان ، چشتیاں ، حاصل پور ،میانوالی کے بچوں نے حصہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ا مشن طلبا اور طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے ۔ تقریب میں بچوں نے ملی نغمے ، تقاریر اور خاکے اور مختلف کھیل پیش کیئے۔ آخر میں ڈی سی او نے دانش سکول کے بچوں کے ساتھ رسہ کشی کی اور باسکٹ بال کھیل کر سپورٹس کا آغاز کیا۔

راجن پور 152ایجوکیٹرز کو بھرتی ،شرح خواند گی میں اضافہ ہو گاْ غازی امان اللہ

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے تعلیم دوست ویژن کے تحت اور جدید نظام تعلیم کا انقلابی قدم ضلع راجن پور میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے شفاف اور میرٹ پالیسی کے تحت 14سکیل کے 152ایجوکیٹرز کو بھرتی کیا گیا ہے ۔ اس سے شرح خواند گی میں اضافہ ہو گاْ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے نئے تعینات ہونے والے ایجوکیٹرز میں تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایم او عبدالرو ف خان مغل، ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ ، ڈی او زنانہ مردانہ ، سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور آحمد ، ڈپٹی ڈی او اور اساتذہ نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ تمام اساتذہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کا لائیں اور بچوں کی تربیت بھی کریں ۔ نئے اساتذہ اپنے سینئر کا احترام کریں ۔آپ اس ارادے سے جائیں کہ اب آپ نئی زندگی شروع کر رہے ہیں ۔ اپنے مطالعہ کو وسیع کریں ۔ نئی نسل کی باگ ڈور آپ کے ہاتھ میں ہے۔ ڈی سی او نے ریکروٹ منٹ ٹیم کو شاباش دی اور ان کی خدمات کو سراہا

را جن پور محکمہ واپڈ کے 7 کروڑ روپےناد ہند ہ محکمو ں کے خلا ف گھیر ا تنگ

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) محکمہ واپڈکا 7 کروڑ روپے بقا یا جا ت محکمو ں کے خلا ف گھیر ا تنگ واپڈ بقا یا جا ت ادار ے وصا ر ف 29 مئی تک اپنے با بقہ جا ت جمع کر وائیں جمع نہ کر وا نے کی صور ت میں کنکشن کا ٹ دے جا ئے گئے اورانکے خلاف سخت قا نو نی کا روا ئی عمل میں لا ئی جا ئے گی بقا یا جا ت صا ر ف جتنا با اثر کیو ں نہ ہو کا روا ئی سے نہیں بچ سکتا ریو نیو آفیسر طا رق فا روق غلز ئی تفصیلا ت کے مطا بق ریو نیو آفیسر طا رق فا روق غلز ئی نے صحا فیو ں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ ضلع را جن پور میں سر کا ر ی اداروں میں7 کروڑ روپے بقا یا جا ت ہے جن میں ڈسٹر کٹ گو رنمنٹ ،محکمہ پو لیس ، محکمہ ایجو کیشن ،محکمہ ہیلتھ ،محکمہ لا ئیوسٹاک ،ٹی ایم اے را جن پور ،جا م پور و دیگر محکمہ جا ت شا مل ہے جن کو واپڈ کی طر ف مطلع کر دیا گیا ہے با بقہ جا ت نہ د ینے کی صو رت میں کنکشن کا ٹ دے جا ئے گئے اور ان کے خلا ف سخت کا روا ئی کی جا ئے گئی اس مو قع پر ایس ڈ ی او عبد الطیف خا ن نے کہا کہ بجلی چو روں کے خلا ف سپیشل فو رسز بنا دی گئی جو فیلڈ میں جا کر بجلی چورو ں کو پکڑ کر ان کے خلا ف سخت سے سخت کا روا ئی کی جا ئے گی اوور ر یڈ نگ سے نجا ت کے لیے حکمت عملی تیا ر ہو چکی ہے اوور ر یڈ نگ کر نے وا لے ملا زمین کے خلا ف سخت کا روا ئی کی جا ئے گی میر ے آفس کے دوازے صا ر فین کے لیے24 گھنٹے کھلے ہیں اور مز ید کہا کہ کم ملا ز مین ہو نے کے با وجود صا ر فین کو زیا دہ سے زیا دہ ریلیف پہنچا ر ہے ہیں

Monday, 25 May 2015

علما ء کر ا م اپنی تقا ر یر اور خطا بات میں امن و یگا نگت کو فر وغ دیں فضل الر حمن

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سب ڈو ثیر نل پو لیس آفیسر سر کل رو جھا ن فضل الر حمن نے کہا ہے کہ انصا ف کی بر وقت اور میرٹ پر فرا ہمی سے معا شر ہ میں بڑ ھتے ہو ئے جرا ئم پر قا بو پا یا جا سکتا ہے کچہ کے علا قہ میں پولیس کا سر چ اپر یشن جا ر ی ہے کچہ کے علا قہ کو امن کا گہو ار ہ بنا نا میر ی او لین تر جیح ہے انہو ں نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ جرا ئم کے قلع قمع کے لئے پو لیس دن رات کو شا ں ہے فر قہ وارانہ کشید گی میں ملو ث شرپسند عناصرکے خلا ف آہنی ہا تھو ں سے نمٹا جا ئیگا انہو ں نے کہا کہ علما ء کر ا م اپنی تقا ر یر اور خطا بات میں امن و یگا نگت کو فر وغ دیں اور لو گوں میں اخو ت اور بھا ئی چا ر ہ قا ئم کر یں انہو ں نے کہا کہ پو لیس عوا م کے جا ن و ما ل کی محا فظ ہے اور اپنے پیشہ وارا نہ فر ا ئض کی ادا ئیگی با ا حسن طر یق انجا م دے ر ہی ہے عوا م کو چا ہیے کہ و ہ جر ا ئم کی خا تمہ کے لئے قا نو ن نا فذ کر نیو ا لے اداروں سے تعا و ن کر یں جر ا ئم کی بر وقت نشا ند ہی کر کے اچھے شہر ی ہو نے کا ثبو ت دیں ۔انہو ں نے کہا کہ قانو ن سب کے لئے بر ا بر ہے مجر م چا ہیے کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو قا نو ن کی گر فت سے نہیں بچ سکتا

کر پشن کے نا سور کو جڑ سے اکھا ڑپھینکنے کا وقت آ چکا ہے عبد المجید مستو ئی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )رشو ت خور ،کر پٹ آفیسر ا ن کے خلا ف محکمہ اینٹی کر پشن کا آہنی شکنجہ تیا ر ہے کر پشن کے نا سور کو جڑ سے اکھا ڑپھینکنے کا وقت آ چکا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر عبد المجید مستو ئی نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ رشو ت کا نا سور معا شر ہ کو دیمک کی طر ح چا ٹ ر ہا ہے جس سے معا شر ہ عد م تحفظ کا کا شکار ہو چکا ہے انہو ں نے کہا کہ حکو مت کی واضح ہد ا یا ت ہیں کہ محکمہ جا ت میں کر پشن کے خا تمہ کے لئے اپر یشن کلین ا پ کیا جا ئے انہو ں نے کہا کہ سا ئلین کے کیسز میر ٹ پر نمٹا تے ہو جا تے ہیں میر ے دروازے سا ئلین اور شر یف شہر یو ں کے لئے پو لیس 24 گھنٹے کھلے ہیں کسی کو کو ئی مسئلہ در پیش ہو وہ مجھے دفتر آکر ملے انہو ں نے کہا کہ محکمہ اینٹی کر پشن کے شکنجہ سے مجرم نہیں بچ سکتے اس موقع پر ملک ما جد محر ر ملک غلا م ر ضا کھیا را بھی مو جو دتھے

ٹر یفک حوالدار کا مر ان نوازنے رشوت کا با ز گر م

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ٹر یفک حوالدار کا مر ان نوازنے رشوت کا با ز گر م کر دیا شر یف شہر یو ں کو لو نٹے کا سلسلہ عر وج پر پہنچ گیا کا روا ئی کا پُر روز مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق کو ٹ مٹھن سر کل میں تعینا ت ٹر یفک حوالد ارکا مر ان نواز نے شر یف شہر یو ں کو لو ٹنے کا سلسلہ شر و ع کر دیا ہے بھٹہ ما لکا ن ،ر کشہ وغیر ہ والوں سے متھلی سسٹم اورمک مکا شرو ع کر ر کھا ہے شر یف شہر ی حوالد ار کا مر ان نواز کے رو یہ سے تنگ آچکے ہیں عوا می ،سما جی و سیا سی حلقو ں نے اعلی حکا م سے کا روا ئی کا پُر روز مطا لبہ کیا ہے

را نا محمو د الحسن کی کا میا بی غر یب عوا م کی کا میا بی ہے مسعو د اختر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )را نا محمو د الحسن کی کا میا بی غر یب عوا م کی کا میا بی ہے جا گیر دار انہ سسٹم ختم ہو نے والا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر سا بق امید وار اسمبلی چو ہد ری مسعو د اختر نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ صو با ئی حلقہ 196 پر را نا محمودالحسن کی شا ند ار اور بھا ری اکثر یت سے کامیا بی واضح ہو گیا ہے کہ ایم پی الے را نا محمو د الحسن ایک سچے اورکھر ے لیڈ ر ہیں انہو ں نے کہا کہ ضلع را جن پور میں جا گیر دارا نہ نظا م ختم ہو ر ہا ہے عوا م با شعور ہو چکے ہیں آئند ہ الیکشن میں ہما را گر و پکا ر کر دگی کی بنیا دپر کا میابی حا صل کر یگا اس موقع پر چو ہد ری محمد ما جد مسعو د و دیگر افرا د بھی مو جود تھے

علا قہ کو جرا ئم سے پا ک کر نا میر ا مشن ہے عبد الکر یم

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ایڈ یشنل S.H.O صدر تھا نہ را جن پور عبد الکر یم سیو ڑ ہ نے کہا ہے کہ صد ر کے علا قہ کو جرا ئم سے پا ک کر نا میر ا مشن ہے منشیا ت فر و شو ں اور جوار یو ں کے خلا ف بھر پور کا روا ئی کی جا ر ہی ہے انہو ں نے کہا کہ صدر کے علا قہ میں گشت کے نظا م کو مو ثر بنا نے کے مثبت نتا ئج بر آمدہوئے ہیں چو ر ی ،ڈکیٹی،را ہز نی ،مو ٹر سا ئیکل ڈکیٹی کی وارداتوں پر قا بوپا لیا گیا ہے ایس ایچ او صدر ملک جا و ید کی قیا دت میں صد ر پو لیس اپنے پیشہ وارا نہ فر ائض کی ادا ئیگی با احسن طر یق انجا م دے ر ہی ہے انہو ں نے کہا کہ پو لیس کا فر ض ہے کہ عوا م کو بر وقت انصا ف فر ا ہم کر لے اسلحہ کے خلا ف بھی بھر پور مہم جار ی ہے

راجن پور کے طلباء کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں نذیر احمد سکھانی

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کے پرنسپل نذیر احمد سکھانی نے کہا ہے کہ راجن پور کے طلباء و طالبات کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ا س سلسلہ میں النور پبلک ہائی سکول راجن پور کے اساتذہ کرام اور کلاس دہم کے طلباء و طالبات نے اپنے پرنسپل جناب عارف شبیر کے ہمراہ گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کے جدید شاندار کیمپس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر میں ایک تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کے پرنسپل نذیر احمد سکھانی نے کالج کا تعارف ‘ کالج میں پڑھائے جانے والے کورسز کا تعارف اور ان کی افادیت کے بارے میں بڑے موثر انداز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایاکہ گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کے طلباء و طالبات کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اس کالج کے طلباء و طالبات کئی سالوں سے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کے سالانہ امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کررہے ہیں۔ جدید ایئر کنڈیشنڈ کمپیوٹر لیب‘ نئی خوبصورت ہینوبس اور دیگر پر کشش تعلیمی وظائف ادارہ ہذا کے طلباء و طالبات کو مہیا کیے جاتے ہیں۔ اس موقع پر جناب عارف شبیر پرنسپل النور پبلک ہائی سکول راجن پور نے بھی اظہار خیال کیا اور انہوں نے گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کی تعلیمی خدمات اور کامیابیوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

Saturday, 23 May 2015

عطائیوں اور غیر قانونی میڈیکل سٹور کے خلاف کاروائی کی جائے غازی امان اللہ

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈرگ ٹاسک سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں عطائیوں اور غیر قانونی میڈیکل سٹور اور ان عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے جو ملاوٹ شدہ ،غیر معیاری،جعلی اور زائد المعیاد ادویات فروخت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف انسان کے بلکہ ملک کے دشمن ہیں ان کے خلاف سخت اور فوری طور پر کاروائی کی جائے اورمحکمہ صحت کے متعلقہ آفیسران روزانہ کی بنیاد پرچیکنگ کریں اورضلعی انتظامیہ کو رپورٹ کریں ۔ڈی سی او نے کہا کہ لوگوں کو طبی سہولیات کو یقینی بنایا جائے انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محبت علی اور ڈرگ انسپکٹرز بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ای ڈی او صحت نے بتایا کہ عطائیوں کے خلاف ضلع بھر میں مہم جاری ہے ۔کسی بھی شخص کو انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا ۔ بلکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ذمہ داری کو ایمانداری ،محنت اور لگن کے ساتھ سرانجام دیں غازی امان اللہ

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) اپنی ذمہ داری کو ایمانداری ،محنت اور لگن کے ساتھ سرانجام دیں ۔ رزق حلال بھی عین عبادت ہے ۔ آپ کی تعیناتی شفاف اور میرٹ کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر تحصیل جام پور میں ماڈل بازار میں تعینات ہونے والے ملازمین میں تقرری آرڈر تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی ،ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن ،پولیٹیکل اسسٹنٹ عمرا ن منیر اور دیگر آفیسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس بازار کو ماڈل بناکر دیکھانا ہے ۔اور آنے والے صارفین سے عزت واحترام اورخوش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کو پورا کیا جائے۔

دہشت کی علامت،بدنام زمانہ ڈاکو گھمن عرف گملی کی پولیس مقابلے میں ہلاکت پر لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی عبدالرشید ساجد

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) دہشت کی علامت،بدنام زمانہ ڈاکو گھمن عرف گملی کی پولیس مقابلے میں ہلاکت پر لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی انجمن تاجران کے مرکزی عہدیداران پھولوں کے ہار لیکر تھانے پہنچ گئے ۔تفصیل کے مطابق بد نام زمانہ ڈاکو گھمن عرف گملی کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کی اطلاع پر عوام کا رد عمل پولیس کیلئے مثبت تھا ۔انجمن تاجران کے ضلعی سر پرست عبدالرشید ساجد کی قیادت میں مرکزی عہدیداران میاں ریاض ثاقب ضلعی نائب صدر ،محمد بلال کھوکھر،چوہدری عبدالرزاق،چوہدری غلام مصطفے،چوہدری زبیر احمد،محمد عمران ظفر،حسنین عباس سونترہ و دیگر تاجران کی کثیر تعداد ماڈل تھانہ سٹی راجن پور پہنچ گئی اور ایس ایچ او چوہدری فیاض الحق،اے ایس آئی حافظ محمد شفیق،اے ایس آئی فیض محمد،اصغر بلوچ،سیکورٹی آفیسرخلیل احمد سونترہ و دیگر اہلکاروں کو مبارک باد دی،پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی کھلائی ۔اس موقع پر ایس ایچ او فیاض الحق نے کہا کہ راجن پور پولیس یکے بعد دیگرے ملنے والی کامیابیاں عوام کے تعاون اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں کم وسائل کے باوجود چند ماہ کے دوران پانچ ہزار سے زیادہ خطر ناک اشتہاری ملزمان کو حراست میں لیا گیا ، بین الاصوبائی منشیات فروش گینگ کی گرفتاری اور ان کے قبضے سے ڈیڑھ من سے زیادہ چرس برآمد کی گئی ۔اس کے علاوہ بین الااضلاعی کریمنل گینگز کی گرفتاری سے راجن پور میں ڈکیٹی اور سٹریٹ کرائم میں کمی واقع ہوئی ۔اس موقع پر انجمن تاجران کے سر پرست اعلی عبد الرشید ساجد نے کہا کہ ماڈل سٹی تھانہ راجن پور کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔آئی جی پنجاب کی طرف سے ایس ایچ او چوہدری فیاض الحق کو دی گئی تعریفی اسناد اس کا واضح ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ گھمن عرف گملی خوف کی علامت تھا ۔انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ راجن پور پولیس کو انعام و اکرام سے نوازا جائے۔

متعدد افراد کو موقع پر ٹر یکٹر وٹرالی سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ کی طرف سے نافذ کی گئی دفعہ۱۴۴کی خلاف ورزی پر پولیس نے جنگلی درخت،خودرو جھاڑیاں اور کریں کا پودا کاٹنے پر متعدد افراد کو موقع پر ٹر یکٹر وٹرالی سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی او راجن پور نے تمن مزاری،تمن دریشک اور تمن گورچانی کے علاقوں میں جنگلی درخت،خودروپودے جھاڑیاں اور کریں کے پود ے اور جال وغیرہ کاٹنا ممنوع قرار دیتے ہوئے دفعہ144نافذ کی ہے کیونکہ انکی کٹائی سے جنگلی حیات اور موسمی پرندوں کی خوراک میں کمی واقع ہوجاتی ہے ۔محکمہ وائلڈلائف کے علاوہ بی ایم پی اور پولیس کا عملہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سرگرم عمل ہ

پا نی اور بجلی کی کمی کی و جہ سے کسا نو ں کو نا قا بل تلا فی نقصا ن ہو ر ہا ہے سید عو ن شا ہ بخا ر ی

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) دریشک گرو پ کے سینئر ر ہنما سید عو ن شا ہ بخا ر ی اور کسا ن ر ہنما حا جی عبد الو ہا ب رحما نی نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ اس وقت شعبہ زرا عت تبا ہی کے دہا نے پر پہنچ چکا ہے پا نی اور بجلی کی کمی کی و جہ سے کسا نو ں کو نا قا بل تلا فی نقصا ن ہو ر ہا ہے جن علا قو ں میں زیر زمین پا نی کڑ واہے وہا ں کے زمیند ار غیر یقینی صو ر تحا ل میں مبتلا ہیں ٹیل کے کا شتکا ر پا نی کے ایک ایک بو ند کو تر س ر ہے جبکہ با اثرزمیند ار اور جا گیر دار کر پٹ اہلکا رو ں سے ملی بھگت کر کے پا نی چو ری کر لیتے ہیں انہو ں نے کہا کہ زراعت پا کستان کی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈ ی کی حشیت ر کھتی ہے لیکن حکو مت غیر ملکی ایجنڈ کے تحت زراعت کو تبا ہ کر نے پر تلی بیٹھی ہے انہو ں نے مطا لبہ کیا کہ زر اعت کی تر قی اور و طن عز یز کی معیشت کو سہا را د ینے کیلئے ڈیز ل کھا د اور بجلی میں کسا نو ں کو سبٹد ی دی جا ئے تا کہ کسان اپنے پا ؤ ں پر کھڑ ے ہو سکیں فی ایکڑ اخر اجا ت کے مطا بق کپا س، گند م ،گنا اور دو سر ی فصلو ں کے ر یٹ مقرر کئے جا ئیں انہو ں نے کہا کہ محکمہ انہا ر کے ذمہ داران کو چا ہیے کہ و ہ خدا کا خو ف کر یں اور د ستیا ب پا نی منصفا نہ تقسیم کو یقینی بنا ئیں

کا شتکا ر کپا س کی کا شت جلد از جلد کا شت مکمل کر لے محمد الیا س رضا کلا چی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) کا شتکا ر کپا س کی کا شت جلد از جلد کا شت مکمل کر لے لیٹ کا شت کی صو رت میں پید اوارشد ید موثر ہوسکتی ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر ڈپٹی ڈسٹر کٹ زراعت آفسیر محمد الیا س رضا کلا چی نے کا شتکا رو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ کپا س کی کا شت کا مو زوں تر ین وقت 15 اپر یل سے 15 مئی تک ہے لیکن مو سمی حا لا ت اور پا نی کی کمی کی و جہ سے کپا س کی فصل لیٹ ہو ر ہی کا شتکا ر کپا س کی کا شت سے قبل بیج کو زہر آلو د کر کے کا شت کر یں کیو نکہ بیج کو زہر لگا نے سے کپاس کا پو دا 50 سے 60 دنو ں تک رس چو سنے وا لے کیڑ و ں سے محفو ظ ر ہتا ہے انہو ں نے کہا کہ جن علا قوں میں نہر ی پا نی کی کمی نہ ہے وہا ں پر ڈر ل کا شت کی بجا ئے کھیلیوں پر کاشت کی جا ئے اس سے کپا س 126 سے 15 من تک زیا دہ پید اوارحاصل کی جا سکتی ہے انہو ں نے کہا کہ کپا س کی پید اوار بڑ ھا نے کیلئے متنا سب کھا دیں کا استعما ل بھی ضر رو ی ہیضر رو ت کے مطا بق کھا د یں استعما ل کر نے سے کم اخرا جا ت کے عوض زیا د ہ پید اوار حا صل کی جا سکتی ہے اس مو قع پر چو ہد ر ی دین محمد ،غلا م قا سم خا ن مستو ئی ،عبد الستا ر ،عبد الر حمن خا ن مز اری و د یگر افراد بھی مو جود تھے

Thursday, 21 May 2015

ڈی او ناصر الدین نے مزدوروں کی کا لو نی کیلئے اہم کردار اداکیا غازی امان اللہ

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ لیبرآفسیر ناصر الدین خان مزاری نے شبانہ روز محنت اور اخلاص سے کام کر کے محکمہ کا نام فخر سے بلند کر دیا ہے اور اپنے محکمے کا کارکردگی میں اضافہ کیا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ناصر الدین مزاری کو یادگاری شیلڈ دیتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر لیبر انسپکٹر میاں جہانگیر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مزدورں کی کالونی کے قیام سمیت کئی اہم کاموں میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ۔ اس موقع پر ریٹائرڈ لیبر افسر نے کہا کہ دوران سروس انہوں نے مزدوروں اور فیکٹر ی ورکرز سمیت مزدوروں اور ان کے بچوں کے لئے کئی یاد گا ر کام کیئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ نے ان کو عزت دی ۔

Wednesday, 20 May 2015

سردار شیر علی خان گورچانی کی گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے پنجاب گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ ڈپٹی سپیکر نے گورنرپنجاب کے اہم عہدہ پر فائض کئے جانے پر مبارک باد پیش کی ۔ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کے حوالے سے اہم مسائل پر بات چیت ہوئی۔ جس پر گورنر پنجاب نے جنوبی پنجاب سے متعلق مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خاں گورچانی نے پنجاب اسمبلی اپنے چیمبرمیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ ڈپٹی سپیکر نے کھلی کچہری میں راجن پور سے آئے لوگو ں کے مسائل سنے اور موقع پر مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا مقصد اور محور عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہے ۔ہماری جماعت نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے زیادہ عوام دوست، ترقی پسند اور دیانتدار و مخلص کوئی حکومت نہیں آئی۔انہوں نے میڈیا کو بتایاکہ ہم نے پنجاب اسمبلی کے دروازے عوام کے لئے کھول دئے ہیں ۔

Monday, 18 May 2015

قانو ن کی با لا ستی ہر حال میں قا ئم ر کھی جا ئیگی فضل الر حمن

را جن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) قانو ن کی با لا ستی ہر حال میں قا ئم ر کھی جا ئیگی تھانو ن میں چٹی دلا یو ں کا دا خلہ بند سا ئلین کو بر قت انصا ف فرا ہم کیا جا رہا ہے ان خیا لا ت کا اظہا رڈی ایس پی سر کل رو جھا ن فضل الر حمن نے میڈ یاسے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ قا نو ن کسی کو ہا تھ لینے کی ا جا زت نہیں شر پسند اور غنڈ ہ عناصر کے خلا ف سخت ایکشن لیا جا ر ہا ہے انہوں نے کہا کہ سر کل رو جھان کے تما م تھا نہ جا ت میں سا ئلین کو بر وقت اور میرٹ پر انصا ف فرا ہم کیا جار ہا ہے انہو ں نے کہا کہ شر یف شہر یو ں کا تحفظ پو لیس کے فر ائض میں شا مل ہے انہو ں نے کہا کہ مجر م چا ہیے کتناہی با اثر کیو ں نہ ہو قا نو ن کی گر فت سے نہیں بچ سکتا انہو ں نے کہاکہ پو لیس اپنے پیشہ وارا نہ فر ائض با احسن طر یق انجا م دے ر ہی ہے کچہ میں پو لیس کا سر چ اپر یشن جا ر ی ہے اہم مقا ما ت ریلو ے ٹر یک ،مسا جد ،اما م با ر گاہوں وغیر ہ کی سیکو رٹی غیر معمو لی طو ر پر بڑ ھا دی گئی مشکو ک افراد اور مشکو ک گا ڑیوں کی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے

کر پشن کا نا سو ر معا شر ہ میں بگا ڑ کا با عث بن ر ہا ہے عبد ا لمجید مستو ئی

را جن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کر پٹ افسیر ان اپنا قبلہ در ست کر لیں ورنہ قا نو نی کا روا ئی کر کے تیا ر ہو جا ئیں قا نو ن کی گر فت سے کو ئی نہیں بچ سکتا ان خیا لا ت کا اظہا ر سر کل آفسیراینٹی کر پشن را جن پور عبد ا لمجید مستو ئی نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ کر پشن کا نا سو ر معا شر ہ میں بگا ڑ کا با عث بن ر ہا ہے جس کو جڑسے اکھا ڑ نا اشد ضر رو ی ہے انہو ں نے کہا کہ عوا م کو دفا تر کے چکر لگو ا نے وا لے کر پٹ اور رشو ت خو ر آفسیر ا ن اور اہلکا ر محکمہ اینٹی کر پشن کے آ ہنی شکنجہ کے لئے تیا ر ہو جا ئیں انہوں نے کہا کہ جب تک عوا م ر شو ت اور کر پشن کے خلا ف آواز بلندنہیں کر تے مسا ئل حل ہو نے وا لے نہیں عوا م کو چا ہیے کہ رشو ت اور کر پشن کے خا تمہ کے لیے جرا ت کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے محکمہ اینٹی کر پشن کا سا تھ دیں اس موقع پر محرر ماجد علی اورسیاسی وسماجی رہنما ملک غلا م ر ضا کھیا را بھی مو جو د تھے

جا گیر دارا نہ نظا م نے ضلع را جن پورکو پسما ند گی کی دلا ل میں دھکیلے ر کھا چو ہد ری مسعو د احمد

را جن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جا گیر دارا نہ نظا م نے ضلع را جن پورکو پسما ند گی کی دلا ل میں دھکیلے ر کھا مو جو د ہ دور تر قی اورشعور کا دور ہے جس میں سر دار ی نظا م اپنی مو ت آپ مر رہا ہے عوا م کے ووٹ کی طا قت میں تبد یلی لا ئیں گے ا ن خیا لا ت کا اظہا ر صو با ئی اسمبلی چو ہد ری مسعو د احمد نے اپنی ر ہا ئش گا ہ پر مغزر ین علا قہ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ ضلع را جن پور کی تعمیر وتر قی میر ی ا و لین تر حجا ت میں شا مل ہے ضلع را جن پور کے عوا م کے ووٹ کی طا قت سے انشا ء اللہ ا نقلاب اور تبد یلی آکر ر ہیگی عوا م کی خد مت کا جذبہ ہمیں ورثہ میں ملا ہے انہو ں نے کہا کہ عوا م کی خد مت کر کے مجھے خو شی محسو ص ہو تی ہے آئند ہ الیکشن میں بھر پور کا میا بی حاصل کر ینگے اس مو قع پر چو ہد ری ما جد مسعو د ودیگر افر اد بھی مو جو د تھے

انتظا میہ عوا م کی فلاح و بہو د کے لئے بہتر ین اقدا ما ت کر رہی ہے محمد اعظم گو پا نگ

را جن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تحصیلدار را جن پور محمد اعظم گو پا نگ نے کہا ہے کہ انتظا میہ عوا م کی فلاح و بہو د کے لئے بہتر ین اقدا ما ت کر رہی ہے انہو ں نے کہا کہ صو با ئی حکو مت عوا م کے مسا ئل تر جیحی بنیا دو ں پر حل کر رہی ہے انہو ں نے کہا کہ جا ئید ار کی منتقلی اور ر جسٹر پشن میر ٹ پر کی جا رہی ہے عوا م کو ر یلیف د ینے کے لئے تحصیل کا عملہ د ن را ت کو شا ں ہے انہو ں نے کہا کہ کو ئی مسئلہ درپیش ہو تو و ہ مجھے آکر ملے انشا ء اللہ ان کی شکا یا ت کا ازا لہ ہو گا انہو ں نے کہا کہ حکو مت کا شت کا رو ں کی فلا ح کے لئے مثبت پا لیسا ں مر تب کر ر ہی ہے گراں فر و شو ں کے خلا ف اور ذخیر ہ اندوزوں کے خلا ف انتظا میہ بھر پور ایکشن لے ر ہی ہے

Sunday, 17 May 2015

پولیس ملازمین عوام کے تحفظ کے لئے الرٹ ہیں ڈی سی او

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایک دوسرے کے ساتھ باہمی روابط میں ہے اور عوام کو بہتر سہولیات اور انصاف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر غازی امان اللہ اور ڈی پی او زاہد محمود گوندل نے ڈی سی او آفس کے مین گیٹ پر پولیس وسیکیورٹی گارد روم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن،ڈی ایس پیز ،اسسٹنٹ کمشنرز، ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی،ڈی ایم او عبدالرؤف ،ڈی او جنگلات طلعت عباس ،وکلاء اور علماء کرام کے علاوہ دیگر مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ اسلام میں سب انسان برابر ہیں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین عوام کے تحفظ کے لئے الرٹ ہیں ۔گارد روم کا مقصد آنے والے مشکوک افراد پرکڑی نظر رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گارڈ روم کا مقصد آنے والے افراد کی چیکنگ اور سیکورٹی گارڈ کے بیٹھنے کے لئے جگہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی مزیدآسانی کے ساتھ ادا کرسکیں ۔ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس جرائم کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہے ۔


Tuesday, 12 May 2015

دریشک گروپ ضلع راجن پور میں چٹان کی طرح مضبوط ہے ملک غلام رضا

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )دریشک گروپ ضلع راجن پور میں چٹان کی طرح مضبوط ہے ۔ بیرسٹرسردارعلی رضا خان دریشک ضلع راجن پور کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک غلام رضا کھیارہ نے اپنے ایک بیان میں کی اانہوں نے کہا کہ دریشک گروپ آئندہ الیکشن میں بھرپورکامیابی حاصل کرے گا ۔ ایم پی اے بیرسٹرسردارعلی رضا خان دریشک عوا م کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سردارنصراللہ خان دریشک ضلع راجن پور کے محبوب رہنما ہیں ان کے دوراقتدارمیں عوام خوشحال تھے۔ اور ان کے دورمیں بھرپورترقیاتی کام ہوئے۔

جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس چوبیس گھنٹے جدوجہد میں مصروف ہے غلام مصطفی رمدانی

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ایڈیشنل ایس ایچ او صدر راجن پور کے غلام مصطفی رمدانی نے کہا ہے کہ پولیس نے عوام کے جان و مال کی محافظ ہے ۔ جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس چوبیس گھنٹے جدوجہد میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سائیلین کو بروقت انصاف فراہم کیا جارہاہے۔ گشت کا نظام موثربنانے کے مثبت نتائج برآمدہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چوری ڈکیتی وارداتوں پر قابو پا لیاگیاہے۔ تھانہ صدر کے علاقہ کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ناجائز اسلحہ ،منشیات اور جواء کے اڈوں کے خلاف پولیس کی کاروائی جاری ہے اس موقع پر سب انسپکٹر عبدالکریم سیوڑہ، محمدپورتھانہ محمداسلم کھوکھربھی موجودتھے۔

عوام کو ریلیف دینا ہمارے فرائض میں شامل ہے محمد اعظم خان گوپانگ

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) عوام کو ریلیف دینا ہمارے فرائض میں شامل ہے ۔ انتظامیہ عوام کی فلاح وبہبودکے لئے دن رات کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تحصیلدار راجن پور محمد اعظم خان گوپانگ نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ جائیداد کی منتقلی اور وراثت وغیرہ کے لئے عوام کو بروقت ریلیف مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی یہ کو شش ہے کہ عوامی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ عوامی حکومت کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں انہوں نے کہا کہ کسی کو کعئی بھی سئلہ در پیش ہو یا کوئی بھی شکایت ہو تو وہ مجھے آفس آکر ملے ۔ ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائیگا ۔ اس موقع پر قانونگو عبدالمالک ، غلام مصطفٰے محمد انور قریشی ، نائب تحصیلدار اور ملک غلام رضا بھی موجود تھے۔

رشوت اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آ چکا ہے عبدالمجید خان مستوئی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) کرپٹ اور رشوت خور افیسران کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن کا شکنجہ تیار ہے ۔ عوام کرپشن کے خاتمہ کے لیے محکمہ انٹی کرپشن کا ساتھ دیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار سرکل آفیسر محکمہ انٹی کرپشن راجن پور عبدالمجید خان مستوئی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا ۔انہوں نے کہا کہ رشوت اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آ چکا ہے ۔ عوام کا تعاون سے معاشرہ کے ناسوروں کا گھیرا تنگ کر دینگے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کرپٹ افیسران اپنا قبلہ درست کرلیں ۔ ورنہ قانونی کاروائی کیلئے تیار ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام انتہائی با اخلاق اور ملنسار ہیں اور قانون کا احترام کرنیوالے ہیں ۔ اس موقع پر ملک غلام رضا کھیار اور ملک ماجد محرر بھی موجود تھے۔

جرائم پیشہ افراد ملک وقوم کے دشمن ہیں فضل الرحمن

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جرائم پیشہ افراد ملک وقوم کے دشمن ہیں ۔ ان سے کوئی رو رعایت نہیں کی جائے گی ۔ ریلوے ٹریک اور دیگر اہم مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل روجھان فضل الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس اپنے پیشہ وارانہ فرائض بااحسن طریقے انجام دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک اور دیگر اہم مقامات مساجد ،مدارس ،امام بار گاہوں کی سیکورٹی غیر معمولی طور پر بڑھا دی گئی ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انصاف کی بروقت فراہمی سے معاشرہ میں تیزی سے بڑھتے ہوے جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ہر ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے چوکنا اور تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے کچہ کے علاقہ میں پولیس سرچ آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکل روجھان کو امن کا گڑھ بنا دیا گیا ہے۔

Monday, 11 May 2015

یپکا انہار یونٹ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت اشفاق فرید افغان یونٹ صدر ایپکا منعقد ہوا ،محمدصادق

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ایپکا انہار یونٹ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت اشفاق فرید افغان یونٹ صدر ایپکا منعقد ہوا جس میں دیگر عہدیداران شریک ہوئے اجلاس میں اس بات پر احتجاج بلند کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ انہار کی رہائشی کالو نی کے خالی پلاٹ پر لینڈ ریکارڈ سنٹر تعمیر کرا نا چاہتی ہے جس سے کالونی کے مکین سرکاری ملاز مین لوگوں کی آمدورفت کے باعث عدم تحفظ کا شکار ہو جائیں گے جب کہ اسی کالو نی میں راجن پور شہر کا سب سے بڑا گرلز ہائی سکول موجود ہے جس کی سیکورٹی پہلے ہی حساس ہے اب اس کی سیکورٹی کو بھی مزید خطرات لاحق ہوں گے ایپکا عہدیداروں امیر بخش خان دریشک،الطاف حسین بھٹی ،شیخ اعجاز احمد،عبدالکریم ،محمدصادق ودیگر کا کہنا تھا کہ پہلے ہی محکمہ انہار کے ملازمین کوآرٹرز نہ ہونے کے باعث پریشا نی سے دوچار ہیں اور رہائشی کالو نی کے اندر خالی پلاٹ پر مزید کوآرٹرز کی تعمیر کے لئے اعلیٰ حکام کو تحریر کر چکے ہیں اُنہوں نے ضلعی صدر ایپکا کو بھی اس حوالے سے آواز بلند کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلعی انتظا میہ اور حکو مت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ لینڈ ریکارڈ سنٹر رہائشی کا لونی کی بجائے دوسری سرکاری آراضی پر تعمیر کیا جائے ۔

سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد نسیم صادق کی ہدایت پر ضلع راجن پور میں مویشیوں اور مرغیوں کی ویکسنیشن کے فیز ٹو پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے حکم اور سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد نسیم صادق کی ہدایت پر ضلع راجن پور میں مویشیوں اور مرغیوں کی ویکسنیشن کے فیز ٹو پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت نشاندہی والے علاقوں میں چوڑے مار اور منہ کھر کی بیماری کی ویکسنیشن شروع کردی گئی ہے یہ ویکسینشن ایسے علاقوں میں شروع کی گئی ہے جہاں گذشتہ دوسالوں کے دوران بیمار مویشیوں کی تعداد سامنے آئی ہے جبکہ بھیڑ بکریوں کو ’’کاٹا ‘‘ سے بچاؤکی ویکسین اور مرغیوں کو رانی کھیت سے بچاؤکی ویکسین لگانے کا کام ضلع بھر میں شروع کردیا گیا ہے یہ مہم سو فی صد مکمل کی جائیگی یہ باتیں ڈسٹر کٹ آفیسر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر افتخار الحق خان بزدار نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہی اُن کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور کے قبائلی علاقوں مٹ کھنڈ،ماڑی ،کھل چاس،گورن تھل میں واربل فلائی سے بچاؤ کے لئے ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں اس طرح فیز ون میں رہ جانے والے یا نئے پیدا ہونے والے مویشیوں کو گل گھوٹو اور انتڑیوں کے زہر کی قوت مدافعت پیدا کر نے کے لئے ویکسنیشن بھی کی جارہی ہے ڈی او لائیوسٹاک نے کسانوں اور مویشی پال زمینداروں سے اپیل کی کہ وہ پہلی فرصت میں اپنے مویشیوں کی ویکسنیشن میں محکمہ لائیوسٹاک کاساتھ دیں اور اپنے مویشیوں کو بیماریوں سے بچائیں ۔

ابتک پونے بارہ لاکھ خالی بوری سنٹر کوآرڈنیٹرز جاری کرچکے ہیں میاں پرویز افضل قریشی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) محکمہ خوراک راجن پور نے دس روزہ خریداری کے دوران ساڑھے 5 لاکھ بوری گندم خرید کرلی ہے یہ بوریاں محکمہ خوراک کے نو مراکز پر پہنچ چکی ہیں ابتک پونے بارہ لاکھ خالی بوری سنٹر کوآرڈنیٹرز جاری کرچکے ہیں جبکہ ساڑھے نولاکھ خالی بوری کسان سنٹرز سے گندم بھرائی کے لئے لے جاچکے ہیں یہ باتیں ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر میاں پرویز افضل قریشی نے راجن پور میں اپنے دفتر میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہی اُن کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک کا عملہ کسانوں کی خدمت میں پیش پیش ہے اور حکو مت پنجاب کی ہدایت پر کسانوں کو ممکنہ سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں جبکہ اعلیٰ حکام کی ہدایات پر کسانوں کی شکایات کا آزالہ موقع پر ہی کیا جارہا ہے اس موقع پر فوڈ انسپکٹرز میاں عبدالرزاق ناصر اور محمد ارشد قریشی بھی موجود تھے ۔

سابق ممبر صوبائی اسمبلی پی پی پی سردار غضنفر خان لنگاہ کی راجن پور میں صوبائی ٹکٹ ہولڈر پی پی پی سردار محمدیوسف خان گبول سے پیپلز پارٹی سٹی آفس میں ملاقات

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سابق ممبر صوبائی اسمبلی پی پی پی لیاقت پورسردار غضنفر خان لنگاہ کی راجن پور میں صوبائی ٹکٹ ہولڈر پی پی پی سردار محمدیوسف خان گبول سے پیپلز پارٹی سٹی آفس میں ملاقات ،پی پی پی کو مزید مضبوط بنا نے کے لئے کارکنوں کو منظم رکھنے پر اتفاق ،دونوں راہنماؤں نے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی صدر سید مخدوم احمد محمود کی قیادت میں پی پی پی مضبوط جماعت بن کر ابھری ہے مخدوم احمد محمود انتہائی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اُن کی قیادت میں پی پی پی پنجاب میں مزید مضبوط ہوگی چئیر مین بلاول بھٹو اورسابق صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری کی قیادت میں پی پی پی دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہی ہے انشاء اللہ پی پی پی آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کریگی اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف باتیں کر نے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں دونوں راہنماؤں نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی جانب سے پی پی پی کے راہنماؤں پر لگائے گئے الزامات کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی اس موقع پرسیف اللہ سونترہ ،غلام نازک گبول ،محمد اسحاق گبول ودیگر کارکنان موجود تھے ۔

لشکر ی سنڈی کے حملے کو روکنے کے لیئے فصلوں پر سپر ے کرائیں

راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ آفسیر زراعت راجن پور نے روجہان کے کچے کے علاقے میں مونگ کی کاست کے علاقے کا دورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے کاشتہ فصل کا معائنہ کیا اور زمینداروں کو مفید مشورے دیئے۔انہوں نے بتایا کہ لشکر ی سنڈی کے حملے کو روکنے کے لیئے فصلوں پر سپر ے کرائیں انہوں نے سپرے کا وقت اور طریقہ بھی بتایا ۔ انہوں نے موضع واہ ماچھکا،وسطی موضع چانڈکا،بستی مولا بخش ارائیں ،بستی حضور بخش سمیت دیگر مواضعات کا دورہ کیا ۔اس کے علاوہ انہوں نے فروٹ فلائی کے تدارک کے لیئے سکھانی والا اور مہرے والامیں آم کے باغات کا معائنہ بھی کیا اور زمیندارں نے ملاقات کی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ فروٹ فلائی کو فوری طور پر ختم کر دیا جا ئے کیونکہ اس سے آم کی فصل شدید متاثر ہوتی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے زمینداروں کو مفید مشورے بھی دیئے۔

اس موذی مرض سے بچوں کو بچانے کیلئے پولیو کے قطرے پلائے جائیں غازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈی سی اوراجن پور غازی امان اللہ پولیو مہم کے جائز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس موذی مرض سے بچوں کو بچانے کیلئے پولیو کے قطرے پلائے جائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں کیساتھ تمام مکاتب فکر کے لوگ بھرپور تعاون کریں ۔اور متعلقہ آفیسران اپنی ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اداکریں ۔اگر کہیں کوئی مسئلہ درپیش ہوتو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم نے بتایا کہ یہ 18مئی سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں 23یونین کونسلوں میں 2لاکھ 11ہزار سے زائد 5سال تک کے بچوں کو گھر گھر جاکر قطرے پلائے جائیں گے ۔ اس مہم میں 537ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

حکومت پنجاب کسانوں سے 1300من کے حساب سے گندم خرید کر رہی ہے محمد آصف بھا

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)صوبائی وزیر جنگلات پنجاب محمد آصف بھااعوان نے ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ کے ہمراہ ضلع راجن پور کے گندم خرید سنٹر زاور سستے بازار کا معائنہ کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں سے 1300من کے حساب سے گندم خرید کر رہی ہے۔ضلع راجن پور میں تمام انتظامات کا جائز لیا اورتسلی بخش حالات دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ ضلع کا گندم خرید کاکوٹہ بڑھانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کروں گااور انشاء اللہ ضلع راجن پور کے کسانوں سے تمام گندم حکومت پنجاب آسانی سے خریدے گی ۔ صوبائی وزیر نے راجن پور سنٹرپر کسانوں سے مسائل دریافت کئے اورموقع پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔صوبائی وزیر نے جام پور،محمد پور،فاضل پور،راجن پور گندم خرید سنٹر چیک کئے اور سستے بازار کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے مقر ر کردہ نرخ نامہ بھی چیک کیا ۔اور گورنمنٹ کے مقررکردہ نرخوں کے مطابق عوام گھی اور دوسری کھانے پینے کی اشیاء خرید رہی ہے۔اس موقع پر ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ نے بتایا کہ ضلع راجن پور کا باردانہ کا ٹارگٹ 15لاکھ 50ہزار ہے اب تک 10لاکھ پچانوے ہزار ٹوکن جاری ہوچکے ہیں اور 8لاکھ 71ہزار سے زائد باردانہ تقسیم ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور میں منصفانہ اور شفاف طریقے سے باردانہ کی تقسیم ہورہی ہے۔ اگر کہیں بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ضلعی انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لیتی ہے۔اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈی ایم اوعبدالرؤف ،ڈی ایف سی میاں پرویز ،ریونیو کے آفیسران اور دیگر متعلقہ آفیسران موجود تھے۔

ہنر مند خواتین معاشرے میں باعزت روزگار حاصل کر سکتی ہیں غازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ہنر مند خواتین معاشرے میں باعزت روزگار حاصل کر سکتی ہیں خواتین کی ترقی فلاح وبہبود کے لئے ضلعی انتظامیہ اپنے وسائل بروئے کار لا رہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے محکمہ سوشل ویلفئر کے صنعت زار میں تربیت حاصل کرنے والی خواتین میں سلا ئی مشینیں ، سرٹیفکیٹ اور اعزازیہ تقسیم کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ای ڈی ا وسی ڈی اصغر جلبانی ، منیجر صنعت زار تہمینہ دلشاد ، سپر نٹنڈنٹ دارلامان صبا زہرا، این آرایس پی و پلا ن پاکستان سے محمد فیاض ، عبدالرزاق اور دیگر افسران و خواتین موجود تھیں ۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلع راجن پورمیں اب کافی تبدیلی آ چکی ہے ۔ اب خواتین کی بہتری کے کئے صنعت زار کی توسیع کی جا ئے گی تاکہ زیادہ خواتین کو ہنر سکھایا جا ئے ۔ ہنر مند خواتین کو چایئے کہ وہ اپنے ہنر کو دیہی خواتین تک پہنچائیں ۔ اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی ،این آر ایس پی کے کوارڈینیٹر عبدالرزاق نے کہا کہ 26ہنر مند خواتین کو سلا ئی مشییں ، کٹیں ، سرٹیفیکٹ اور اعزازیہ دیا گیا ہے اور ان خواتین کی تربیت میں این آر ایس پی اور پلان پاکستان تعاون کر رہی ہے

اس کا د ہشت گر دی سے کو ئی تعلق نہیں قا ری حما د اللہ حید ر ی

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جمعیت علما ء اسلا م(ف) ضلع را جن پور کے جنر ل سیکر ٹر ی قا ری حما د اللہ حید ر ی ،تحصیل جا م پور کے امیر مو لا نا عبد المجید سا قی نے میڈیا کو بتلا یاکہ جمعیت علما ء اسلا م (ف)نے ہمیشہ سے پر امن جما عت اسکا د ہشت گر دی سے کو ئی تعلق نہیں لیکن ہما ر ی ضلعی انتظا میہ جا ن بو جھ کر حا لا ت خرا ب کر نا چا ہتی ہے ہم دو نو ں کو بلا جو از ایک ایک ما ہ کے لیے نظر بند کیا گیا ایجنسیو ں کے ذر یعہ چا ل چلن فا ر م پر کر وا کے فو ر تھ شیڈو ل میں شا مل کی کو شش ہو ر ہی ہے اس لیے ہم اسکی شد ید مذمت کر تے ہیں اور مطا لبہ کر تے ہیں کہ ہم پر امن لو گ ہیں اس قسم عوا مل سے ہمیں اشتعا ل دلا نے کی کو شش نہ کی جا ئے ہم محب و طن شہر ی ہیں

کھلم کھلا دینی مد ارس جہا ں قر آن و حد یث کی تعلیم دی جا تی ہے مو لا نا غلا م یسٰین شا کر

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جمعیت علما ء اسلا م (ف)ضلع را جن پور کے امیر مو لا نا غلا م یسٰین شا کر اور ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی قا ر ی حما د اللہ حید ر ی ،ضلعی سر پر ست مو لا نا ابو بکر عبد اللہ عا لمی مجلس ختم نبو ت کے امیر مو لا نا علی محمد صد یقی ،قا ر ی محمود احمد قا سمی، اتحا د اہلنست پنجا ب کے ر ہنما مفتی ارشاد احمد حقا نی نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ملک پا کستا ن اسلا م کے نا م پرمعر وض و جو د میں آیا لیکن بد قسمتی سے اس ملک پر ایسے لو گ مسلط کیے گئے جو سیکو لر بے دینی کو پسند کر تے ہیں اس لیے ہما ر ے وزیر اطلا عا ت پر و یزرشید نے جن کے با رہ میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے الیاس چنیو ٹی نے کہا ہے کہ یہ مر زا ئی کی طر ف مائل ہے اورکھلم کھلا دینی مد ارس جہا ں قر آن و حد یث کی تعلیم دی جا تی ہے ان کو جہا لت کی یونیور سٹیا ں قر ار دیا اور سُفا ئر اسلا م کا مذاق اڑا یاجس سے پو ر ے ملک کے مذہبی طبقے کو شد ید دکھ اور تکلیف محسو س ہو ئی اس لیے ہما را مطا لبہ ہے کہ ان اداروں کی دینی وآئینی حشیت کو آئین پاکستا ن بھی تسلیم کر تا ہے ان کے خلا ف پر زہ سدائی کر نے والے وزیر کو بر طر ف کر کے سز ا دی جا ئے اور نہ یہی بے انصا فی وا لے عوا مل سے ممتا ز قا دری پید ا ہو تے ہیں اور میا ں نو از شر یف کو بھی اپنی پو ز یشن واضح کر نی چا ہیے

Saturday, 9 May 2015

بغیر نمبر ی گا ڑیو ں کا چا لا ن 3100 چا لا ن ،سا ڑھے آٹھ لا کھ جر ما نہ کیا گیا محمد خا لد تر ین

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ٹر یفک پو لیس را جن پور کی کا ر کر دگی بغیر نمبر ی گا ڑیو ں کا چا لا ن 3100 چا لا ن ،سا ڑھے آٹھ لا کھ جر ما نہ کیا گیا 300 کے قر یب بغیر رجسٹر یشن گا ڑیو ں بند ٹر یفک قوا نین کا احتر ا م ہر شہر ی پر لا ز م ہے تفصیلا ت کے مطا بق گذشتہ روز ٹر یفک پو لیس را جن پور نے انسپکٹر انچا رج محمد خا لد تر ین کی قیا دت میں ٹر یفک قوا نین کی خلا ف ورزی پر 3100 گا ڑیو ں کے چا لا ن کئے اور ان پر مبلغ ساڑ ھے آٹھ لا کھ جرما نہ کیا 300 قر یب بغیر رجسٹر یشن گا ڑیا ں تھا نہ میں بند کر دیں ٹر یفک پو لیس را جن پور کی شا ند ار کا ر کر دگی پر حلقو ں تنو یر احمد ،ملک رضا کھیا را ،ملک حسن کھیا را و دیگر افرا د نے خر ا ج تحسین پیش کیا ہے

عوا م کی خد مت کا جذبہ ہمیں و ر ثہ میں ملا ہے چو ہد ری مسعود اختر

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) عوا م کی بے لو ث خد مت ہما را ما ٹو ہے علا قہ کی تعمیر و تر قی کے لئے بھر پور جد و جہد کر رہے ہیں ا ن خیا لا ت کا اظہا ر سا بق امید وار صو با ئی اسمبلی چو ہد ری مسعود اختر نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ عوا م کی خد مت کا جذبہ ہمیں و ر ثہ میں ملا ہے انہو ں نے کہا کہ را نا محمو د الحسن کو ٹکٹ فرا ہم کر کے میا ں نو از شر یف اور میا ں شہبا ز شریف نے و ر کر پسندہو نے کا ثبو ت دیا ہے را نا محمو د الحسن ایک محنتی مسلم لیگی ور کر ہیں ان کی جیت یقینی ہے انہو ں نے مز ید کہا کہ آئند ہ الیکشن کا ر کر د گی کی بنیا د پر جیتں گے ہما ر ی کو شش ہے کہ عوام کی فلا ح وبہیو د کے لئے آپکو وقف کر یں انہو ں نے کہا کہ سا بقہ ادوار میں ضلع را جن پور کو جا ن بو جھ کر پسما ند ہ ر کھا گیا اب عوا م با شعور ہو چکے ہیں اس موقع پر چو ہد ری ما جد ،چو ہد ر ی سا جد مسعود ،را نا طا رق و دیگر افرا د بھی موجو د تھے

عوا م سے زیا د تی نا قا بل بر دا شت ،کر پٹ آفسیر ان اپنا قبلہ در ست کر یں عبد المجید مستو ئی

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) عوا م سے زیا د تی نا قا بل بر دا شت ،کر پٹ آفسیر ان اپنا قبلہ در ست کر یں ور نہ محکمہ اینٹی کر پشن کے شکنجہ کے لئے تیا ر ہو جا ئیں ان خیا لا ت کا اظہا ر سرکل آفسیر محکمہ اینٹی کر پشن را جن پور عبد المجید مستو ئی نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام معا شر ہ میں بڑ ھتی ہو ئی کر پشن کی رو ک تھا م کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن کا سا تھ دیں انہوں نے کہا کہ کر پشن معا شر ہ کو دیمک کی طرح چا ٹ ر ہی ہے جس کو جڑ سے اکھا ڑ نا وقت کی اہم تر ین ضر رو ت ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ اینٹی کر پشن سا ئلین کو ریلیف فر اہم کر نے کے لئے دن ر ات کو شا ں ہے مظلو م عوام کی مکمل دادرسی ہما ر ے فر ائض میں شا مل ہے اور اس فر ائض کی ادا ئیگی میں کو ئی د با ؤ یا سفا ر ش قبول نہیں کی جا ئیگی اس مو قع پر ملک غلا م رضا کھیا را اور محر ر ما جد علی بھی مو جو د تھے

کچہ میں پو لیس کا سر چ اپر یشن جا ر ی ہے فضل الرحما ن

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )کچہ میں پو لیس کا سر چ اپر یشن جا ر ی ہے ر یلو ے ٹر یک پر سیکو رٹی سخت کر دی گئی ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر سب ڈوثیر نل پو لیس آفسیر سرکل رو جھان فضل الرحما ن نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کچہ کے علا قہ میں امن وامان کے قیا م کے لئے اپر یشن کلین اپ جا ر ی ہے کچہ کے علا قہ کو اما جگا ہ بنادیا جا ئیگا ۔انہوں نے کہاکہ مو جود ہ حالا ت کے پیش نظر اہم مقا ما ت ریلو ے ٹر یک ،مسا جد ،امام با ر گا ہو ں کی سیکو رٹی غیر معمو لی طو رپربڑ ھا دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ پو لیس کے فر ائض میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ امن واما ن کے قیا م کے لئے کسی بھی اقدا م سے گر یز نہیں کیا جا ئیگا انہوں نے کہا کہ پو لیس اپنے پیشہ وارانہ فر ائض کی ادا ئیگی با احسن طر یق انجام دے رہی ہے سر کل رو جھان میں جرا ئم کے قلع قمع کے لئے پو لیس دن را ت کو شا ں ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سا ئلین کو بر وقت اور میر ٹ پر انصا ف فر اہم نہ کر نیو الے اہلکا روں کے خلا ف سخت ایکشن لیا جا ئیگا

Wednesday, 6 May 2015

جنو بی پنجا ب میں کو ئی دھڑ ہ بند ی نہ کی جا ئے خوا جہ سمیع الر حمن

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) جنو بی پنجا ب P.S.F وا ئس نا ئب صدر خوا جہ سمیع الر حمن نے پر یس کا نفر نس کرتے ہو ئے کہا کہ سید عا ر ف شا ہ P.S.F جنو بی پنجا ب کے آئینی صد ر ہیں اور انھیں غیر آئینی طر یقے سے ہٹا نے کی کسی بھی غیر آئینی کو شش کی مذمت و مز احمت کی جا ئے اور نہ ہی P.S.Fجنو بی پنجا ب میں کو ئی گر و پنگ یا دھڑ ہ بند ی نہ کی جا ئے اور نہ ہی کسی غیر آئینی فعل کو بر دا شت کیا جا ئیگا P.S.F جنو بی پنجا ب اپنے آئینی صد ر سید عا ر ف شا ہ کے سا تھ شا نہ بشا نہ کا م کر رہی ہے انہو ں نے مز ید کہا کہ پا رٹی قیا دت کی طر ف سے بھی سخت ہدا یا ت ہیں کہ گر و پنگ یا دھڑ ہ بند ی کے مر تکب شر پسند عنا صر سے سختی سے نمٹا یا جائے گا کیو نکہ اس سے پا رٹی کی سا کھ کو نا قا بل تلا فی نقصا ن پہنچتا ہے اس مو قع پر حسنین عباس ،نا ظم حسین،خلیل احمد و دیگر افراد بھی مو جو د تھے

مخلوق خدا کی خدمت کرنا بھی عبادت ہے غازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) مخلوق خدا کی خدمت کرنا بھی عبادت ہے۔ ضلع راجن پور کی ترقی میں بزرگوں اور لوگوں کی دعائیں شامل ہیں ۔ راجن پور کے لوگ اپنے اثا ثوں کا خود خیال رکھٰیں ۔ تمام افسرا ن سائلوں کے ساتھ محبت سے پیش آئیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے پوری کریں ۔میری ٹیم بہت اچھا کام کر رہی آج ان کو شاباس دیتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے ضلع راجن پور میں اچھا کام کرنے والے افسران اور اہلکاران میں شیلڈ اور ایک کتاب تقسیم کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ ۔ اے سی راجن پور ، روجہان ، جام پور ،ای ڈی او فناس ، تعلیم و زراعت ،ڈی ایم و عبدالروف اور مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے میاں جہانگیر ،ارشاد نبی، خواجہ محسن رسول،محمد عباس، عبدالرحمن لاکھا ، فیصل ہمایوں ، حافظ صفدر، شہزاد گل، طلعت حسین نے بھی اچھی کارکردگی شیلڈ وصول کیں ، ڈی سی او نے کہا ضلع راجن پور کو خوبصورت اور سرسبز بنانے میں میری ٹیم کاا ہم کردار ہے ۔اس موقع پر ڈی ایم او ، پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی، نذیر سکھانی ، ملک سیف الرحمنِ خواجہ محسن رسول نے بھی اپنی خیٰالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ آج ضلع راجن پور کی موجود ہ تبدیلی غازی امان اللہ کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے اور ہم نے ڈی سی او سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غازی امان اللہ ایک درد دل رکھنے والے شخص ہیں ان میں قو ت بھی ہے اور بصیرت بھی ۔ وہ ہمیشہ لوگوں کے مسائل سننے کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھتے ہیں انہوں نے راجن پور کے پسے ہوئے عوام کے ذہنوں کو تبدیل کرنے کے لے خوبصورت پارکس اور باغات بنائے ہیں جو ضلع کی ترقی میں اہم ہیں ۔

گورنمنٹ گرلز ڈگر ی کالج راجن پو ر میں فری سمر کیمپ کا آغاز

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) راجن پور سیکریٹر ی ہائر ایجوکیشن پنجاب کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ڈگر ی کالج راجن پو ر میں 2مئی سے فری سمر کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار پرنسپل گرلز کالج مسز شاہینہ ناز نے میٹنگ کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ماہر اساتذہ تعیناتہیں۔انہوں نے کہا کہ اس فری کیمپ میں ایف اے اور ایف ایس سی کی طالبات تعلیم حاصل کر سکیں گی ۔ اس اقدام سے اکیڈمیز اور ٹیوشن کا خاتمہ ہو گا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کالج میں ہفتہ صفائی بھی منایا جا رہا ہے ۔اس سلسلے میں کالج کی لیبز ،گیلریز ، ہالز اور کلاس رومز کو مکمل طور پر صا ف ستھرا کر دیا گیا ہے ۔#


Tuesday, 5 May 2015

عمارتوں میں موجود سٹاف کی حفاظتی تربیت بہت ضروری ہے رانا محمد یامین

راجن پور( ڈ سٹر کٹ رپورٹر )بلند وبالا عمارتوں میں فائر ڈورز اور ہنگامی اخراج کیلئے سیڑھیاں بنائی جائیں تاکہ کسی قسم بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے ۔ اور عمارتوں میں موجود سٹاف کی حفاظتی تربیت بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر رانا محمد یامین نے فائر فائیٹرز کاعالمی دن کے موقع پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122نے پنجاب بھر میں 32لاکھ سے زائد ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا ہے اس موقع پر کنٹرول روم انچارج چوہدری راحت علی نے کہا کہ بحیثیت شہری ہماری ذمہ دار ہے کہ اپنے گھروں ،دفاتر اور صنعتوں کو آگ کے حادثات سے محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی انتظامات کریں تاکہ آگ کے حادثات سے بچا جاسکے۔ اس موقع پر ریسکیورز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آخر میں فائر فائیٹرزکاعالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک بھی کی گئی جس کی قیادت ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر رانا محمد یامین نے کی ۔

ماہ اپریل میں 8لاکھ روپے سے زائد جرمانے وصول کئے خالد ترین

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک پولیس راجن پور نے ماہ اپریل میں 8لاکھ روپے سے زائد جرمانے وصول کئے جس کیلئے 3015چالان کئے گئے اور 275گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا یہ بات ٹریفک پولیس کے ضلعی انچارج خالد ترین نے صحافیوں کو بتائی انہوں نے کہا کہ انڈس ہائی وے پر ٹریفک کے نظام کو انتہائی مستعد بنا دیا گیا ہے بلا تفریق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ کاغذات کی چیکنگ سختی سے کی جاتی ہے تاکہ کوئی گاڑی دہشت گردی میں استعمال نہ ہو سکے ۔قانون کی عمل داری سے ہم اپنی جانوں کی بہتر حفاظت کر سکتے ہیں قانون ریاست اپنے شہریوں کو تحفظ دینے کیلئے بناتی ہے نہ کہ اس سے حاکمیت مقصود ہوتی ہے ۔ٹریفک میں اضافے کے باعث ہم صرف قانون پر عمل کر کے اپنے جان و مال کا تحفظ کر سکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ راجن پور میں اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد نہیں کئے گئے پہلی بار آٹھ لاکھ روپے کا ہدف پورا کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس کا کریڈٹ میری پوری ٹیم سرکل انچاج جام پور ملک نجم الحسن ماڑھا،سرکل انچارج فاضل پور،امجد کاکڑ،انچارج راجن پور نذر حسین چانڈیہ،انچارج مٹھن کوٹ کامران نواز، اصغر ماڑھا، احسن فرید،حافظ محمد علی،عرفان سجادکو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑکوں کی بہتر طریقے سے نگرانی کی جا رہی ہے ۔

تھانہ مٹھن کوٹ کے سامنے چور دوسری دوکان کا بھی صفایا کر گئے

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چراغ تلے اندھیرا ،تھانہ مٹھن کوٹ کے سامنے چور دوسری دوکان کا بھی صفایا کر گئے چند روز قبل بھی چور تھانے کے سامنے ایک کریانہ کی دوکان کا صفایا کر گئے تھے ۔تفصیل کے مطابق شہر فرید ؒ میں چوری کی مسلسل وارداتوں نے لوگو ں کا جینا حرام کر دیا ہے اب تک درجنوں دوکانوں کی چھتوں میں نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کیا جا چکا ہے پولیس کسی بھی چور کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوئی ۔ہسپتال سے ملحقہ دو دوکانوں میں چوری کے بعد تھانہ کے سامنے میاں سیف اللہ خواجہ کی دوکان کی چھت سے نقب لگا کر چور ایک لاکھ روپے سے زائد کی مالیت کی سگریٹ اور دیگر اشیاء لے گئے مذکورہ دوکان پٹرول پمپ سے ملحق ہے اور ساری رات یہاں آمدورفت جاری رہتی ہے جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ کے اڈے سے بھی چور لاکھوں روپے مالیت کی چائے لے گئے ۔چوروں کے پاؤں کے نشانات سے ایک ہی گینگ ان وارداتوں میں ملوث ہے جس کا پولیس کھوج لگانے میں ناکام ہے ۔سیاسی و سماجی حلقوں نے ان وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او راجن پور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے جان و مال کا تحفظ کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ چوروں کی دیدہ دلیری کہ وہ تھانے کے نزدیک بلا خوف و خطر وارداتیں کر رہے ہیں کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔

فر قہ وارا نہ کشید گی میں ملو ث شر پسند عنا صر سے سختی سے ٹمنا جا ئیگا فضل الر حما ن

را جن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) فر قہ وارا نہ کشید گی میں ملو ث شر پسند عنا صر سے سختی سے ٹمنا جا ئیگا قا نو ن ہا تھ میں لینے کی کسی کو اجا زت نہیں عو ام جر ائم کی نشا ند ہی کرکے محب وطن شہر ی ہو نیکا ثبو ت دیں ان خیالا ت کا اظہا ر سب ڈوثیر نل پو لیس آفسیر رو جھان فضل الر حما ن نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ تھا نہ کلچر میں تبد یلی کے مثبت نتا ئج بر آمد ہو ئے ہیں اور عوام کاپو لیس پر اعتما د بحال ہو ا ہے انہو ں نے کہا کہ فر قہ وار یت کا ہر مسلم امہ کے لئے خطر نا ک ثا بت ہو ر ہا ہے اس لئے فر قہ وارانہ کشید گی کے مر تکب عناصر سے آ ہنی ہا تھو ں سے ٹمنا جا ئیگا ایمپلی فا ئر ایکٹ پر مکمل پا بند ی کرا ئی جا ر ہی ہے پو لیس عوا م کے جان وما ل کی محا فظ ہے اور پر امن ما حو ل کی فرا ہمی ہما ر ے فر ا ئض میں شا مل ہے علما ء کرا م اپنی تقا ر یراور خطا ب میں امن ویگا نگت کا در س دیں انہو ں نے کہا کہ عوام کو چا ہیے کہ وہ اچھے شہر ی ہو نیکا ثبوت دیتے ہو ئے جرا ئم کی نشا ند ہی کر یں انہو ں نے کہا کہ میر ے دروازے انصا ف کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں کچہ کے علا قہ کو امن کی اماجگاہ بنا دیا گیا ہے

فر قہ وارا نہ کشید گی میں ملو ث شر پسند عنا صر سے سختی سے ٹمنا جا ئیگا فضل الر حما ن

را جن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) فر قہ وارا نہ کشید گی میں ملو ث شر پسند عنا صر سے سختی سے ٹمنا جا ئیگا قا نو ن ہا تھ میں لینے کی کسی کو اجا زت نہیں عو ام جر ائم کی نشا ند ہی کرکے محب وطن شہر ی ہو نیکا ثبو ت دیں ان خیالا ت کا اظہا ر سب ڈوثیر نل پو لیس آفسیر رو جھان فضل الر حما ن نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ تھا نہ کلچر میں تبد یلی کے مثبت نتا ئج بر آمد ہو ئے ہیں اور عوام کاپو لیس پر اعتما د بحال ہو ا ہے انہو ں نے کہا کہ فر قہ وار یت کا ہر مسلم امہ کے لئے خطر نا ک ثا بت ہو ر ہا ہے اس لئے فر قہ وارانہ کشید گی کے مر تکب عناصر سے آ ہنی ہا تھو ں سے ٹمنا جا ئیگا ایمپلی فا ئر ایکٹ پر مکمل پا بند ی کرا ئی جا ر ہی ہے پو لیس عوا م کے جان وما ل کی محا فظ ہے اور پر امن ما حو ل کی فرا ہمی ہما ر ے فر ا ئض میں شا مل ہے علما ء کرا م اپنی تقا ر یراور خطا ب میں امن ویگا نگت کا در س دیں انہو ں نے کہا کہ عوام کو چا ہیے کہ وہ اچھے شہر ی ہو نیکا ثبوت دیتے ہو ئے جرا ئم کی نشا ند ہی کر یں انہو ں نے کہا کہ میر ے دروازے انصا ف کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں کچہ کے علا قہ کو امن کی اماجگاہ بنا دیا گیا ہے

کر پٹ اور رشو ت خو ر آفسیر ا ن کا محا سبہ وقت کی اہم تر ین ضر رو ت ہے عبد المجید مستو ئی

را جن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) سر کل آفسیر محکمہ اینٹی کر پشن را جن پور عبد المجید مستو ئی نے کہاہے کہ کر پٹ اور رشو ت خو ر آفسیر ا ن کا محا سبہ وقت کی اہم تر ین ضر رو ت ہے کر یشن سے پا ک معا شر ہ کی تشکیل کے لئے عوام محکمہ اینٹی کر پشن کا سا تھ دیں کر پشن کے نا سور کوجڑسے اکھا ڑنے کا وقت آچکا ہے اس سلسلہ میں کو ئی دبا ؤ یا سفا ر ش قبو ل نہیں کی جا ئیگی انہو ں نے کہا کہ میر ی کسی سے ذاتیا ت نہیں میر ے دروازے سائلین کے لئے د ن را ت کھلے ہیں انہو ں نے ایک سوا ل کے جوا ب میں کہاکہ کر پٹ ما فیاقا نو ن کے شکنجہ سے نہیں بچ سکتا محکمہ جا ت میں کرپشن اپنی تما م صلا حیتں بر و ئے کا ر لا ر ہا ہے تما م کیسزمیر ٹ اور انصا ف پر ٹمنا تے جا رہے ہیں اس مو قع پر ملک غلا م رضا کھیا را ،محر ر ملک سا جد حسین بھی مو جو د تھے

را جن پور مز دور ،کسا ن ،کا شت کا ر ملک کا اہم ستون ہےسر دار علا ؤ الد ین خا ن مز ار ی

را جن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )مز دور ،کسا ن ،کا شت کا ر ملک کا اہم ستون ہے جب تک محنت کش طبقہ خو شحا لی نہیں ہو گا ملک تر قی نہیں کر سکتا ان خیا لا ت کا اظہا ر مر کز ی انجمن تا جرا ن کے رہنما سر دار علا ؤ الد ین خا ن مز ار ی نے گز شتہ رو ز یو م مز دورکے موقع پر ر یلی اور جلسہ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ محنت کش طبقہ کسی بھی معا شر ہ کی جا ن ہو تا ہے مگر افسو س کہ یہ طبقہ جد و جہد میں بھی بد حا لی کا شکا ر ہے انہو ں نے کہا کہ مہنگا ئی کے تنا سب سے مز دورطبقہ کی اجر ت بڑ ھا ئی جا ئے تا کہ و ہ معا شر ہ میں عزت ز ند گی بسر کرسکے اور اپنے بیو ی ،بچو ں کا پیٹ پا ل سکے اور بچو ں کو زیو تعلیم سے آراستہ کر سکے انہو ں نے شر کا ئے ریلی سے کہا کہ وہ اپنیاند ر اجر ت پید ا کر یں اوراپنا قیمتی ووٹ اچھے نمائند ے کو دیں جو آپ کے حقو ق کاتحفظ کر سکینور دین قر یشی نے کہا کہ انجمن تا جرا ن عوا م کے مسا ئل کے حل کے لئے دن را ت کو شا ں ہے محمدند یم قر یشی نے کہا ہے کہ غر یب محنت کش افراد کو حقو ق دینے سے معا شر ہ ترقی پا سکتا ہے مر کز ی انجمن تا جران کی طر ف سے ریلی کا انعقا د کیا گیا جس میں سینکڑ و ں ر یڑھی ،پھٹہ ،مز دور ،کسا نو ن نے شر کت کی

Sunday, 3 May 2015

ایک ارب42 کروڑ کی لاگت سے طیب ڈرین کا منصوبہ بنایا جا ئیگا شیر علی گورچانی

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ رود کوہی کے سیلاب سے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ایک ارب42 کروڑ کی لاگت سے طیب ڈرین کا منصوبہ بنایا جا رہاہے ۔ دیہی عوام کی ترقی کے لئے اربو ں روپے کی لاگت سے پکی سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ضلع راجن پور کی ترقی کے لئے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس راجن پور کے کمیٹی روم میں ڈی سی سی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی سی او غازی امان اللہ ، ڈی پی او ، مقامی ایم این ایز او رایم پی ایز کے نمائندگان ، اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈی ایم او عبدالروف ، ای ڈی او فنانس ، ای ڈی او تعلیم ، ای ڈی او زراعت ، ایکسن واپڈا، انہار اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈی سی او غازی امان اللہ نے بتایا کہ اے ڈی پی کی 174 سکیموں پر کام جاری ہے جن کی لاگت 30کروڑ 30لاکھ روپے ہے ۔ جام پور سٹی پیکیج کی10سکیموں پر90کروڑ روپے خرچ ہو رہے ہیں ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ ضلع راجن پور کے قبرستان ، عید گاہیں ، جنازہ گاہیں کی چار دیواری پر 1کروڑ69لاکھ کی لاگت سے کام مکمل کیا جا رہا ہے ۔ قائم مقام سپیکر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مزید دیہی عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے مزید سکیمیوں کی منظوری بھی دے رہے ہیں ۔اجلا س کے دوران محکمہ واپڈا ، تعلیم ، خوراک کے مسائل بارے بھی بحث کی گئی اور اس بارے افسران کو ہدایت کی گئی

راجن پور ڈی سی او غازی امان اللہ نے راجن پور اور تحصیل جام پور کے مر کز خرید گندم کا دورہ کیا متعلقہ افسران کو ہدایات جاری

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی سی او غازی امان اللہ نے راجن پور اور تحصیل جام پور کے مر کز خرید گندم کا دورہ کیا اور وہاں پر کاشتکاروں اور کسانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل ،مشکلات کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں اور بد عنوانی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کا میرٹ پرکام کریں اور کسی کے ساتھ کو ئی زیادتی نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مڈل مین کے کردار کو ختم کر دیں گے ۔ پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق عمل کریں

Saturday, 2 May 2015

تعلیم کو عام کرنے اور ان کے مسائل کے حل کرنے کیلئے ایک سیمنار این آر ایس پی الف اعلان کے زیراہتمام منعقد ہوا اختر خان

 

 

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) تعلیم کو عام کرنے اور ان کے مسائل کے حل کرنے کیلئے ایک سیمنار این آر ایس پی الف اعلان کے زیراہتمام منعقد ہوا جس میں 25Aکے بارے میں اور ان پر عمل کرنے کے بارے میں موضوع زیربحث لایا گیا ۔اس اجلاس میں نعمان خان بزدار ،پرویز خان ،این آر ایس پی الف اعلان کے کوارڈینیٹر اختر خان ،سمینہ سعید،مدنی اصغر ،سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔نعمان بزدار نے کہا کہ ہے سکولوں کے مسائل اور ان کے حل کیلئے مقامی ایم پی اے اور ایم این اے تک آوازپہنچائیں گے اور انہوں نے کہا ہے کہ ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ سکولوں کی مسنگ فیسلیٹیز اور اساتذہ کی حاضری اور تعلیم کے معیار کے سلسلے میں دن رات محنت کررہے ہیں اور انشاء اللہ یہ ضلع تعلیمی میدان میں پنجاب کے برابر ہوگا ۔ اس موقع پر محمد اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ سکولوں کے مسائل ہیں جو محکمہ تعلیم کو بتا دیا ہے اور انشاء اللہ جلد ان پر عمل کرکے تعلیم کو عام کیا جائے گا

۔

راجن پور معاشرے میں مزدور کی بڑی اہمیت ہےمحمد اقبال گیلانی

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) یوم مزدور کے عالمی دن کے موقع پرضلع راجن پورمیں ایک سیمنار منعقد ہوا جس میں ای ڈی او سی ڈی ،ڈی او فاریسٹ ،محمد اقبال گیلانی اور مزدوروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں مزدور کی بڑی اہمیت ہے اور یہ برابرکی عزت کے حقدار ہیں مزدوروں کو بروقت اجرت اور ان کااحترام کیا جائے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اپنے ہاتھ سے کمانے والے میرے دوست ہیں اور اسلام بھی مزدوروں کے حقوق کو اداکرنے کا حکم دیا گیا ۔ ای ڈی او سی ڈی نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کے سلسلے میں راجن پور میں تنظیم بنائی جائے گی جس سے یہ مزدور اپنے مسائل حل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی اتنظامیہ ،حکومت پنجاب مزدوروں کے تحت اور حقوق کے بارے میں اپنا کردار اداکررہی ہے ۔

ضلع راجن پور میں نائب تحصیلدار پرخالی بوریاں خورد برد کر کے فروخت کر نیکا الزام محمد افضل

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں نائب تحصیلدار پرخالی بوریاں خورد برد کر کے فروخت کر نیکا الزام محمدانور قریشی اجراء ٹوکن باردانہ کی پوری بک پرائیویٹ جگہ پر لے جا کر پر کر تے ہیں زمینداروں کا سخت احتجاج تفصیلات کے مطابق راجن پور کے کسانوں محمد افضل ،ولی خان ،محمد عامر ،شہزاد حسین ،محمد فاروق،محمد عنصر سمیت سینکڑوں کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ فوڈ سنٹرز پر نائب تحصیلدارمحمد انور قریشی نے قبضہ جما رکھا ہے عرصہ درازسے دونوں آفیسرز راجن پور تحصیل میں تعینات ہیں ہزاروں بوریاں خوردبرد کرکے رات کے اوقات میں آڑھتیوں کو فروخت کرتے ہیں کسانوں کا کہنا ہے کہ کوٹہ سسٹم کا ڈھونگ رچا کر محض چند ہزار بوریوں کی تقسیم کے لئے کسانوں کے ناموں کے قرعے ڈالے جاتے ہیں جبکہ یو میہ کئی ہزار بوری آفیسران ،میڈیا اور وکلاء کے نام کا کوٹہ بتلاء کر روزانہ خورد برد کررہے ہیں ان میں نائب تحصیلدار محمد انور قریشی سر فہرست ہیں ہر دو آفیسران اجراء ٹوکن باردا نہ کی بکیں پرائیویٹ مکانوں میں لے جا کر فرضی پر کرتے اور آڑھتیوں میں ہزاروں روپوں کے عوض خالی بوریاں فروخت کررہے ہیں کسانوں نے مزید کہا کہ ان دو آفیسرز نے حلقہ پٹواریوں کے ذریعے من پسند افراد کے نام گرداوری میں درج کرائے اب بھی تحقیقات میں ثابت کرسکتے ہیں کہ اتنی گندم کاشت نہیں جتنی پٹواریوں نے گرداوری ڈال رکھی ہے من پسند افراد کے نام سینکڑوں ایکڑ کاشت درج کر کے ان سے رشوت لی گئی ہے ادھر اب فوڈ سنٹرز پر قرعہ اندازی کے نام پر کسانوں کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے پورے موضع کے لئے چھتیس بوریاں دے کر ان میں بھی قرعہ اندازی نے ضلعی انتظامیہ کی میرٹ پالیسی کا پول کھول دیا ہے کسانوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،سیکرٹری خوراک پنجاب سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب سے ضلع راجن پور میں ریونیو اہلکاروں کی کرپشن کا سختی کیساتھ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے نیز گندم خریداری میں خالی بوریوں کی میرٹ پر تقسیم کو یقینی بنا نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

راجن پورسب انجینئر لوکل گورنمنٹ مظہر حسین عرصہ دراز سے دفتر سے غیر حاضر ،کنٹریکٹرز سے مبینہ رشوت محمد بلال

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سب انجینئر لوکل گورنمنٹ مظہر حسین عرصہ دراز سے دفتر سے غیر حاضر ،کنٹریکٹرز سے مبینہ رشوت کے عوض اُن کے بلز اپنے گھر ڈی جی خان میں درج کر نے لگا دفتر ی امور ٹھپ ہوگئے ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کے معیاری ہونے پر خدشہ لاحق ڈی سی او راجن پور نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق راجن پور کے شہریوں محمد حسن ،محمد بلال، عبدالوحید ودیگرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب انجیئنر مظہر حسین نے دفتر حاضر نہ ہونے کی قسم کھالی مذکورہ آفیسر بااثر ہونے کے باعث ڈسٹر کٹ آفیسر کمیو نٹی آرگنائزیشن بھی اسے حاضر باش نہ بنا سکا مذکورہ سب انجیئنر کرپشن کے باعث کئی بار سروس کے دوران معطل ہوا اب ضلع راجن پور میں تعیناتی کے دوران اُس نے یہی روش اپنا رکھی ہے کئی کئی ماہ دفتر حاضر ہوتا نہ ہی ترقیاتی کاموں کی چیکنگ کرتا ہے بلکہ کنٹریکٹرز کو ڈی جی خان اپنے گھر بلا کر مبینہ طور پر مک مکا کرتا ہے سب انجینئر کی عدم حاضری کے باعث دفتری امور ٹھپ ہو کررہ گئے ہیں شہریوں نے ڈی سی او راجن پور سے اسے حاضر باش بنا نے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب سب انجیئنر مذکور سے موقف لینے کے لئے بار بار رابطہ کیا گیا مگر اُس نے فون اٹینڈ نہ کرتے ہوئے موقف دینے سے انکار کردیا ۔

را جن پور کا علا قہ کوٹلہ نصیر میں بااثر افراد کا بچوں کی لڑائی پر غریب محنت کش اور اس کے اہلخانہ پر تشدد ہسپتال منتقل حالت تشویشناک نور محمد

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) را جن پور کا علا قہ کوٹلہ نصیر میں بااثر افراد کا بچوں کی لڑائی پر غریب محنت کش اور اس کے اہلخانہ پر تشدد ہسپتال منتقل حالت تشویشناک تفصیلات کے مطابق راجن پور تھانہ سٹی کی حدود میں نور محمد اور اس کے اہلخانہ،دانیال ۔کامران، پر بااثر افراد راشد ،بشیر و دیگر 10مصلح افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے نور محمد سمیت 4افراد شدید زخمی ہو گئے ،جنہیں تشویشناک حالت میں راجن پور ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ،ایک شخص کی حالت نازک ہے ،اہل خانہ نے اعلی حکام سے کاروائی کر نے کا مطالبہ کیا ہے ،تاہم پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کا آغاز ر دیا گیا ہے ۔

کپا س کے کا شتکا ر فی ایکڑ پید اوار میں ضا فے کو یقینی بنا نے کے لئے کپا س کی فصل کو رس چو سنے والے کیڑو ں سے محفو ظ بنا ئیں محمد الیا س رضا کلا چی

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹر کٹ ڈپٹی زرا عت آفسیر محمد الیا س رضا کلا چی نے کہا ہے کہ کپا س کے کا شتکا ر فی ایکڑ پید اوار میں ضا فے کو یقینی بنا نے کے لئے کپا س کی فصل کو رس چو سنے والے کیڑو ں سے محفو ظ بنا ئیں کپاس کی فصل پر تھر پس کے حملے سے بچا ؤ کے لئے محکمہ زرا عت کے مفید مشوروں پر عمل کیا جا ئے ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے اپنے دفتر میں آنے وا لے کسا نو ن وکا شتکا ر سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ تھر پس کا حملہ کپاس کی فصل اگتے ہی ابتد ائی دنو ں میں ہو جا تا ہے تھر پس کے با لغ اور بچے دو نوں پتوں کور گڑکر ان کا رس چو ستے ہیں جس کی وجہ سے پتوں کی نچلی سطح سفید اور چمکدا ر ہو جا تی ہے کپا س کے چھو ٹے پو دوں کے پتے رس چو سنے کی وجہ جڑ مڑ ہوجا تے ہیں انہوں نے کہا کہ تھر پس کے تدار ک کے لئے کسی ،کھر پہ اور کسولہ یاہل کی مد د سے گو ڈی کر یں تا کہ زیر زمین انڈوں سے بچے نکل کر تلف ہو جا ئیں جبکہ فصل کی ہلکی پھلکی آب پا شی کر یں اور تھر پس سے متا ثر ہ پو دوں کی چھد را ئی کر کے فا لتو پو دے نکال دیں انہوں نے کہا کہ کپاس کے کا شتکا ر فصل کی فی ایکڑ بہتر ین پیداوار کے حصو ل کی خا طر محکمہ زرا عت کے عملہ سے را بطہ میں ر ہیں جبکہ فصل کو ضر ررساں کیڑوں سے بچا نے کے لئے محکمہ زراعت کے مفید مشو روں پر عملدرآمد یقینی بنا ئیں

ضلع راجن پور کے تمام بوائز اور گرلز کالجز میں ایف ایس سی کی مفت کلاسزز کا آغاز 2مئی 2015ء سے کیا جارہا ہے کلیم اختر قریشی

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر )سیکرٹری ہائرایجوکیشن پنجاب اور ڈائریکٹر کالجز کے احکامات کی روشنی میں ضلع راجن پور کے تمام بوائز اور گرلز کالجز میں ایف ایس سی کی مفت کلاسزز کا آغاز 2مئی 2015ء سے کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور پروفیسر کلیم اختر قریشی نے ڈسٹرکٹ راجن پور کے کالجز کے دورہ کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے پرنسپلز سے ملاقات کی اور کہا کہ اس مرتبہ حکومت پنجاب نے کالجز میں فری کوچنگ کلاسزز کا اجراء کر کے تعلیم دوست پالیسی کا ثبوت دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایف ایس سی میڈیکل انجینئرنگ ،آئی سی ایس کے طلباء وطالبات کو موسم گرما کی تعطیلات سے قبل تدریسی عمل میں شامل کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ E.Cat،M.Catکی کلاسز بھی شروع کردی گئی ہیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز راجن پور نے کہاکہ حکومت پنجاب طلباء وطالبات کو پرائیویٹ ٹیوشن سنٹراور اکیڈمی کی بجائے سرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھانا چاہتی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرکالجز پروفیسر فخر لطیف بزدار بھی موجود تھے ۔

قدرتی آفات اورمتوقع سیلاب سے پہلے تمام انتظامات مکمل ہونے چاہیں غازی امان اللہ

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) قدرتی آفات اورمتوقع سیلاب سے پہلے تمام انتظامات مکمل ہونے چاہیں فلڈ حفاظتی بندوں کا معائنہ کریں ۔ریسکیو اور سول ڈیفنس والے ہائی الرٹ رہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پو ر غازی امان اللہ نے سیلاب سے بچاؤ اور عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایکسین انہار ،ایکسین بلڈنگ،ایکسین روڈز،ڈی ایم او،ٹی ایم اوزاور دیگر متعلقہ آفیسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہاہے کہ موسمی تبدیلی کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں ۔اگر کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہوتو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں ۔ ڈی سی او نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے ذمہ داری کے ساتھ سروے کریں ۔حفاظتی بندوں کا معاوئنہ کریں ۔رودکوہی اور دریائی متوقع سیلاب سے پہلے ہرقسم کے انتظامات مکمل ہونے چائیں ۔ڈی سی او نے کہا کہ 2012 ؁ء کے بعد اچھے انتظامات ہونے کی وجہ سے سیلاب میں نقصانات بہت کم ہوئے ہیں اوراسی طرح پہلے سے زیادہ انتظامات کریں تاکہ لوگوں نقصانات سے محفوظ رہ سکیں ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران استعمال ہونے والی تمام مشینری آلات کو ابھی سے ٹھیک کر الیں

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers