راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) دہشت کی علامت،بدنام زمانہ ڈاکو گھمن عرف گملی کی
پولیس مقابلے میں ہلاکت پر لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی انجمن تاجران کے
مرکزی عہدیداران پھولوں کے ہار لیکر تھانے پہنچ گئے ۔تفصیل کے مطابق بد نام
زمانہ ڈاکو گھمن عرف گملی کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کی اطلاع پر عوام کا
رد عمل پولیس کیلئے مثبت تھا ۔انجمن تاجران کے ضلعی سر پرست عبدالرشید ساجد
کی قیادت میں مرکزی عہدیداران میاں ریاض ثاقب ضلعی نائب صدر ،محمد بلال
کھوکھر،چوہدری عبدالرزاق،چوہدری غلام مصطفے،چوہدری زبیر احمد،محمد عمران
ظفر،حسنین عباس سونترہ و دیگر تاجران کی کثیر تعداد ماڈل تھانہ سٹی راجن
پور پہنچ گئی اور ایس ایچ او چوہدری فیاض الحق،اے ایس آئی حافظ محمد
شفیق،اے ایس آئی فیض محمد،اصغر بلوچ،سیکورٹی آفیسرخلیل احمد سونترہ و دیگر
اہلکاروں کو مبارک باد دی،پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی کھلائی ۔اس موقع
پر ایس ایچ او فیاض الحق نے کہا کہ راجن پور پولیس یکے بعد دیگرے ملنے
والی کامیابیاں عوام کے تعاون اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں کم وسائل کے باوجود
چند ماہ کے دوران پانچ ہزار سے زیادہ خطر ناک اشتہاری ملزمان کو حراست میں
لیا گیا ، بین الاصوبائی منشیات فروش گینگ کی گرفتاری اور ان کے قبضے سے
ڈیڑھ من سے زیادہ چرس برآمد کی گئی ۔اس کے علاوہ بین الااضلاعی کریمنل
گینگز کی گرفتاری سے راجن پور میں ڈکیٹی اور سٹریٹ کرائم میں کمی واقع ہوئی
۔اس موقع پر انجمن تاجران کے سر پرست اعلی عبد الرشید ساجد نے کہا کہ ماڈل
سٹی تھانہ راجن پور کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔آئی جی پنجاب کی طرف سے
ایس ایچ او چوہدری فیاض الحق کو دی گئی تعریفی اسناد اس کا واضح ثبوت ہے
۔انہوں نے کہا کہ گھمن عرف گملی خوف کی علامت تھا ۔انہوں نے پنجاب حکومت سے
مطالبہ کیا کہ راجن پور پولیس کو انعام و اکرام سے نوازا جائے۔
0 comments:
Post a Comment