راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایک دوسرے کے ساتھ
باہمی روابط میں ہے اور عوام کو بہتر سہولیات اور انصاف کی فراہمی کے لئے
کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر غازی امان اللہ اور
ڈی پی او زاہد محمود گوندل نے ڈی سی او آفس کے مین گیٹ پر پولیس وسیکیورٹی
گارد روم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن،ڈی ایس
پیز ،اسسٹنٹ کمشنرز، ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی،ڈی ایم او عبدالرؤف ،ڈی او
جنگلات طلعت عباس ،وکلاء اور علماء کرام کے علاوہ دیگر مختلف مکاتب فکر کے
لوگوں نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ اسلام میں سب انسان برابر ہیں ایک
دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس
ملازمین عوام کے تحفظ کے لئے الرٹ ہیں ۔گارد روم کا مقصد آنے والے مشکوک
افراد پرکڑی نظر رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گارڈ روم کا مقصد آنے والے افراد
کی چیکنگ اور سیکورٹی گارڈ کے بیٹھنے کے لئے جگہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ
اپنی ڈیوٹی مزیدآسانی کے ساتھ ادا کرسکیں ۔ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس
جرائم کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہے ۔
0 comments:
Post a Comment