Feature Top (Full Width)

Saturday, 2 May 2015

ضلع راجن پور میں نائب تحصیلدار پرخالی بوریاں خورد برد کر کے فروخت کر نیکا الزام محمد افضل

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں نائب تحصیلدار پرخالی بوریاں خورد برد کر کے فروخت کر نیکا الزام محمدانور قریشی اجراء ٹوکن باردانہ کی پوری بک پرائیویٹ جگہ پر لے جا کر پر کر تے ہیں زمینداروں کا سخت احتجاج تفصیلات کے مطابق راجن پور کے کسانوں محمد افضل ،ولی خان ،محمد عامر ،شہزاد حسین ،محمد فاروق،محمد عنصر سمیت سینکڑوں کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ فوڈ سنٹرز پر نائب تحصیلدارمحمد انور قریشی نے قبضہ جما رکھا ہے عرصہ درازسے دونوں آفیسرز راجن پور تحصیل میں تعینات ہیں ہزاروں بوریاں خوردبرد کرکے رات کے اوقات میں آڑھتیوں کو فروخت کرتے ہیں کسانوں کا کہنا ہے کہ کوٹہ سسٹم کا ڈھونگ رچا کر محض چند ہزار بوریوں کی تقسیم کے لئے کسانوں کے ناموں کے قرعے ڈالے جاتے ہیں جبکہ یو میہ کئی ہزار بوری آفیسران ،میڈیا اور وکلاء کے نام کا کوٹہ بتلاء کر روزانہ خورد برد کررہے ہیں ان میں نائب تحصیلدار محمد انور قریشی سر فہرست ہیں ہر دو آفیسران اجراء ٹوکن باردا نہ کی بکیں پرائیویٹ مکانوں میں لے جا کر فرضی پر کرتے اور آڑھتیوں میں ہزاروں روپوں کے عوض خالی بوریاں فروخت کررہے ہیں کسانوں نے مزید کہا کہ ان دو آفیسرز نے حلقہ پٹواریوں کے ذریعے من پسند افراد کے نام گرداوری میں درج کرائے اب بھی تحقیقات میں ثابت کرسکتے ہیں کہ اتنی گندم کاشت نہیں جتنی پٹواریوں نے گرداوری ڈال رکھی ہے من پسند افراد کے نام سینکڑوں ایکڑ کاشت درج کر کے ان سے رشوت لی گئی ہے ادھر اب فوڈ سنٹرز پر قرعہ اندازی کے نام پر کسانوں کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے پورے موضع کے لئے چھتیس بوریاں دے کر ان میں بھی قرعہ اندازی نے ضلعی انتظامیہ کی میرٹ پالیسی کا پول کھول دیا ہے کسانوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،سیکرٹری خوراک پنجاب سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب سے ضلع راجن پور میں ریونیو اہلکاروں کی کرپشن کا سختی کیساتھ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے نیز گندم خریداری میں خالی بوریوں کی میرٹ پر تقسیم کو یقینی بنا نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers