Feature Top (Full Width)

Saturday, 30 May 2015

ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے نجات دلانے کیلئے پوری قوم پر عزم ہےشیرعلی خان گورچانی

\راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے جراء ت مندانہ فیصلوں کی بدولت کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔اگر 1999میں مسلم لیگ ن کی حکومت پرشب خون نہ ماراجاتاتو آج پاکستان کی معاشی حالت بہت بہتر ہوتی۔ان خیالات کااظہارانھوں نے گذشتہ روز راجن پور ،جوہرٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر یوم تکبیرکے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں یو م تکبیر کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں سردارعامرخان گورچانی سمیت دیگر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔شیر علی گورچانی نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے مسلم لیگ ن کی قیادت نے پاکستان کی بقاء اور سالمیت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ، یہی وجہ کہ مسلم لیگ ن عوام میں ہردل عزیز جماعت ہے ۔انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے اوردہشت گردی کے سدباب کیلئے حکومت سنجیدگی سے مخلصانہ اقدامات کر رہی ہے اور ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے نجات دلانے کیلئے پوری قوم پر عزم ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers