راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سابق ممبر صوبائی اسمبلی پی پی پی لیاقت
پورسردار غضنفر خان لنگاہ کی راجن پور میں صوبائی ٹکٹ ہولڈر پی پی پی سردار
محمدیوسف خان گبول سے پیپلز پارٹی سٹی آفس میں ملاقات ،پی پی پی کو مزید
مضبوط بنا نے کے لئے کارکنوں کو منظم رکھنے پر اتفاق ،دونوں راہنماؤں نے
ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی صدر سید مخدوم
احمد محمود کی قیادت میں پی پی پی مضبوط جماعت بن کر ابھری ہے مخدوم احمد
محمود انتہائی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اُن کی قیادت میں پی پی پی پنجاب
میں مزید مضبوط ہوگی چئیر مین بلاول بھٹو اورسابق صدر پاکستان جناب آصف علی
زرداری کی قیادت میں پی پی پی دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہی ہے انشاء اللہ
پی پی پی آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کریگی اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز
پارٹی کے خلاف باتیں کر نے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں دونوں راہنماؤں
نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی جانب سے پی پی پی کے راہنماؤں
پر لگائے گئے الزامات کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی اس موقع پرسیف اللہ
سونترہ ،غلام نازک گبول ،محمد اسحاق گبول ودیگر کارکنان موجود تھے ۔
0 comments:
Post a Comment