راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) راجن پور سیکریٹر ی ہائر ایجوکیشن پنجاب کی
ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ڈگر ی کالج راجن پو ر میں 2مئی سے فری سمر کیمپ کا
آغاز کر دیا گیا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار پرنسپل گرلز کالج مسز شاہینہ ناز
نے میٹنگ کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور
ماہر اساتذہ تعیناتہیں۔انہوں نے کہا کہ اس فری کیمپ میں ایف اے اور ایف ایس
سی کی طالبات تعلیم حاصل کر سکیں گی ۔ اس اقدام سے اکیڈمیز اور ٹیوشن کا
خاتمہ ہو گا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کالج میں ہفتہ صفائی بھی منایا جا رہا
ہے ۔اس سلسلے میں کالج کی لیبز ،گیلریز ، ہالز اور کلاس رومز کو مکمل طور
پر صا ف ستھرا کر دیا گیا ہے ۔#
0 comments:
Post a Comment