Feature Top (Full Width)

Monday, 25 May 2015

راجن پور کے طلباء کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں نذیر احمد سکھانی

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کے پرنسپل نذیر احمد سکھانی نے کہا ہے کہ راجن پور کے طلباء و طالبات کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ا س سلسلہ میں النور پبلک ہائی سکول راجن پور کے اساتذہ کرام اور کلاس دہم کے طلباء و طالبات نے اپنے پرنسپل جناب عارف شبیر کے ہمراہ گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کے جدید شاندار کیمپس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر میں ایک تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کے پرنسپل نذیر احمد سکھانی نے کالج کا تعارف ‘ کالج میں پڑھائے جانے والے کورسز کا تعارف اور ان کی افادیت کے بارے میں بڑے موثر انداز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایاکہ گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کے طلباء و طالبات کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اس کالج کے طلباء و طالبات کئی سالوں سے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کے سالانہ امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کررہے ہیں۔ جدید ایئر کنڈیشنڈ کمپیوٹر لیب‘ نئی خوبصورت ہینوبس اور دیگر پر کشش تعلیمی وظائف ادارہ ہذا کے طلباء و طالبات کو مہیا کیے جاتے ہیں۔ اس موقع پر جناب عارف شبیر پرنسپل النور پبلک ہائی سکول راجن پور نے بھی اظہار خیال کیا اور انہوں نے گورنمنٹ کالج آف کامرس راجن پور کی تعلیمی خدمات اور کامیابیوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers