راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) تعلیم کو عام کرنے اور ان کے مسائل کے حل کرنے
کیلئے ایک سیمنار این آر ایس پی الف اعلان کے زیراہتمام منعقد ہوا جس میں
25Aکے بارے میں اور ان پر عمل کرنے کے بارے میں موضوع زیربحث لایا گیا ۔اس
اجلاس میں نعمان خان بزدار ،پرویز خان ،این آر ایس پی الف اعلان کے
کوارڈینیٹر اختر خان ،سمینہ سعید،مدنی اصغر ،سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی
۔نعمان بزدار نے کہا کہ ہے سکولوں کے مسائل اور ان کے حل کیلئے مقامی ایم
پی اے اور ایم این اے تک آوازپہنچائیں گے اور انہوں نے کہا ہے کہ ڈی سی او
راجن پور غازی امان اللہ سکولوں کی مسنگ فیسلیٹیز اور اساتذہ کی حاضری اور
تعلیم کے معیار کے سلسلے میں دن رات محنت کررہے ہیں اور انشاء اللہ یہ ضلع
تعلیمی میدان میں پنجاب کے برابر ہوگا ۔ اس موقع پر محمد اختر نے بریفنگ
دیتے ہوئے کہا کہ کچھ سکولوں کے مسائل ہیں جو محکمہ تعلیم کو بتا دیا ہے
اور انشاء اللہ جلد ان پر عمل کرکے تعلیم کو عام کیا جائے گا
0 comments:
Post a Comment