را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈسٹر کٹ ڈپٹی زرا عت آفسیر محمد الیا س رضا
کلا چی نے کہا ہے کہ کپا س کے کا شتکا ر فی ایکڑ پید اوار میں ضا فے کو
یقینی بنا نے کے لئے کپا س کی فصل کو رس چو سنے والے کیڑو ں سے محفو ظ بنا
ئیں کپاس کی فصل پر تھر پس کے حملے سے بچا ؤ کے لئے محکمہ زرا عت کے مفید
مشوروں پر عمل کیا جا ئے ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے اپنے دفتر میں آنے
وا لے کسا نو ن وکا شتکا ر سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ تھر پس کا
حملہ کپاس کی فصل اگتے ہی ابتد ائی دنو ں میں ہو جا تا ہے تھر پس کے با لغ
اور بچے دو نوں پتوں کور گڑکر ان کا رس چو ستے ہیں جس کی وجہ سے پتوں کی
نچلی سطح سفید اور چمکدا ر ہو جا تی ہے کپا س کے چھو ٹے پو دوں کے پتے رس
چو سنے کی وجہ جڑ مڑ ہوجا تے ہیں انہوں نے کہا کہ تھر پس کے تدار ک کے لئے
کسی ،کھر پہ اور کسولہ یاہل کی مد د سے گو ڈی کر یں تا کہ زیر زمین انڈوں
سے بچے نکل کر تلف ہو جا ئیں جبکہ فصل کی ہلکی پھلکی آب پا شی کر یں اور
تھر پس سے متا ثر ہ پو دوں کی چھد را ئی کر کے فا لتو پو دے نکال دیں انہوں
نے کہا کہ کپاس کے کا شتکا ر فصل کی فی ایکڑ بہتر ین پیداوار کے حصو ل کی
خا طر محکمہ زرا عت کے عملہ سے را بطہ میں ر ہیں جبکہ فصل کو ضر ررساں
کیڑوں سے بچا نے کے لئے محکمہ زراعت کے مفید مشو روں پر عملدرآمد یقینی بنا
ئیں
0 comments:
Post a Comment