راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ آفسیر زراعت راجن پور نے روجہان کے کچے
کے علاقے میں مونگ کی کاست کے علاقے کا دورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے
کاشتہ فصل کا معائنہ کیا اور زمینداروں کو مفید مشورے دیئے۔انہوں نے بتایا
کہ لشکر ی سنڈی کے حملے کو روکنے کے لیئے فصلوں پر سپر ے کرائیں انہوں نے
سپرے کا وقت اور طریقہ بھی بتایا ۔ انہوں نے موضع واہ ماچھکا،وسطی موضع
چانڈکا،بستی مولا بخش ارائیں ،بستی حضور بخش سمیت دیگر مواضعات کا دورہ کیا
۔اس کے علاوہ انہوں نے فروٹ فلائی کے تدارک کے لیئے سکھانی والا اور مہرے
والامیں آم کے باغات کا معائنہ بھی کیا اور زمیندارں نے ملاقات کی۔ انہوں
نے مشورہ دیا کہ فروٹ فلائی کو فوری طور پر ختم کر دیا جا ئے کیونکہ اس سے
آم کی فصل شدید متاثر ہوتی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے زمینداروں کو مفید
مشورے بھی دیئے۔
0 comments:
Post a Comment