راجن
پور( ڈ سٹر کٹ رپورٹر )بلند وبالا عمارتوں میں فائر ڈورز اور ہنگامی
اخراج کیلئے سیڑھیاں بنائی جائیں تاکہ کسی قسم بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت
میں زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے ۔ اور عمارتوں میں موجود سٹاف کی حفاظتی
تربیت بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر رانا محمد
یامین نے فائر فائیٹرز کاعالمی دن کے موقع پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے
کیا ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122نے پنجاب بھر میں 32لاکھ سے زائد ایمرجنسی
متاثرین کو ریسکیو کیا ہے اس موقع پر کنٹرول روم انچارج چوہدری راحت علی نے
کہا کہ بحیثیت شہری ہماری ذمہ دار ہے کہ اپنے گھروں ،دفاتر اور صنعتوں کو
آگ کے حادثات سے محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی انتظامات کریں تاکہ آگ کے حادثات
سے بچا جاسکے۔ اس موقع پر ریسکیورز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آخر میں
فائر فائیٹرزکاعالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک بھی کی گئی جس کی قیادت
ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر رانا محمد یامین نے کی ۔
0 comments:
Post a Comment