Feature Top (Full Width)

Wednesday, 6 May 2015

مخلوق خدا کی خدمت کرنا بھی عبادت ہے غازی امان اللہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) مخلوق خدا کی خدمت کرنا بھی عبادت ہے۔ ضلع راجن پور کی ترقی میں بزرگوں اور لوگوں کی دعائیں شامل ہیں ۔ راجن پور کے لوگ اپنے اثا ثوں کا خود خیال رکھٰیں ۔ تمام افسرا ن سائلوں کے ساتھ محبت سے پیش آئیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے پوری کریں ۔میری ٹیم بہت اچھا کام کر رہی آج ان کو شاباس دیتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے ضلع راجن پور میں اچھا کام کرنے والے افسران اور اہلکاران میں شیلڈ اور ایک کتاب تقسیم کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی ارشد گوپانگ ۔ اے سی راجن پور ، روجہان ، جام پور ،ای ڈی او فناس ، تعلیم و زراعت ،ڈی ایم و عبدالروف اور مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے میاں جہانگیر ،ارشاد نبی، خواجہ محسن رسول،محمد عباس، عبدالرحمن لاکھا ، فیصل ہمایوں ، حافظ صفدر، شہزاد گل، طلعت حسین نے بھی اچھی کارکردگی شیلڈ وصول کیں ، ڈی سی او نے کہا ضلع راجن پور کو خوبصورت اور سرسبز بنانے میں میری ٹیم کاا ہم کردار ہے ۔اس موقع پر ڈی ایم او ، پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی، نذیر سکھانی ، ملک سیف الرحمنِ خواجہ محسن رسول نے بھی اپنی خیٰالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ آج ضلع راجن پور کی موجود ہ تبدیلی غازی امان اللہ کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے اور ہم نے ڈی سی او سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غازی امان اللہ ایک درد دل رکھنے والے شخص ہیں ان میں قو ت بھی ہے اور بصیرت بھی ۔ وہ ہمیشہ لوگوں کے مسائل سننے کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھتے ہیں انہوں نے راجن پور کے پسے ہوئے عوام کے ذہنوں کو تبدیل کرنے کے لے خوبصورت پارکس اور باغات بنائے ہیں جو ضلع کی ترقی میں اہم ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers