راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) اپنی ذمہ داری کو ایمانداری ،محنت اور لگن کے
ساتھ سرانجام دیں ۔ رزق حلال بھی عین عبادت ہے ۔ آپ کی تعیناتی شفاف اور
میرٹ کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈی سی اوراجن پور غازی
امان اللہ نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر تحصیل جام پور میں ماڈل بازار میں
تعینات ہونے والے ملازمین میں تقرری آرڈر تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر
ای ڈی او فنانس اصغر جلبانی ،ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن ،پولیٹیکل اسسٹنٹ
عمرا ن منیر اور دیگر آفیسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے نئے بھرتی ہونے والے
ملازمین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس بازار کو ماڈل بناکر دیکھانا ہے
۔اور آنے والے صارفین سے عزت واحترام اورخوش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ وزیر
اعلیٰ پنجاب کے ویژن کو پورا کیا جائے۔
0 comments:
Post a Comment